’’سردار عثمان بزادر اس وقت تک وزیر اعلیٰ پنجاب رہیں گے جب تک ۔۔۔ ‘‘ وزیر اعظم عمران خان نے ایسا اعلان کر دیا کہ شاہ محمود قریشی سمیت تحریک انصاف کے کئی رہنما آنکھیں ملتے رہ جائیں گے

’’سردار عثمان بزادر اس وقت تک وزیر اعلیٰ پنجاب رہیں گے جب تک ۔۔۔ ‘‘ وزیر ...
’’سردار عثمان بزادر اس وقت تک وزیر اعلیٰ پنجاب رہیں گے جب تک ۔۔۔ ‘‘ وزیر اعظم عمران خان نے ایسا اعلان کر دیا کہ شاہ محمود قریشی سمیت تحریک انصاف کے کئی رہنما آنکھیں ملتے رہ جائیں گے

  


لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیر اعظم عمران خان نے وزیر اعلیٰ پنجاب کو تبدیل کرنے کے حوالے سے دو ٹوک اور واضح اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ  مجھے بڑی تکلیف ہوتی ہے جب میں وزیر اعلیٰ پنجاب  کے بارے میں مختلف قسم کے تبصرے سنتاہوں ، وہ ایک شریف آدمی ہیں اور لوگ ان کی شرافت کا غلط اندازہ لگا رہے ہیں،ہمیں بادشاہوں کی عادتیں پڑی ہوئی ہے لیکن میں واضح کر دوں کہ جب تک پنجاب میں تحریک انصاف کی حکومت ہے عثمان بزدار ہی وزیر اعلیٰ پنجاب رہیں گے۔

نجی ٹی وی کے مطابق لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان کا کہنا تھا کہعثمان بزدار اس علاقے سے آئے ہیں جہاں سے کوئی سوچ بھی نہیں سکتا تھا کہ وہاں سے کوئی وزیر اعلیٰ پنجاب بن سکتاہے ۔ انہوں نے کہا کہ تبدیلی یہ ہے کہ عثمان بزدار نے علاج کروانے باہر نہیں جانا اور یہ ایک عام انسان کا درد رکھتے ہیں، یہ ایک ایماندار آدمی ہیں اور اس حوالے سے میں بے خوف ہوں کے عثمان بزدار کرپشن نہیں کرے گا ، عثمان بزدار تبدیلی کا نام ہے ، پنجاب کا ڈویلپمنٹ فنڈ تینوں صوبوں سے زیادہ ہے ۔انہوں نے کہا کہ عثمان بزدار ایک عام آدمی ہیں او ر ان میں عاجزی ہے اور سب سے ملتے ہیں، پچھلے وزیر اعلیٰ تو کسی ایم پی اے سے بھی نہیں ملتے تھے،عثمان بزدار کو پتہ ہے کہ آلودہ پانی پینے سے کتنے لوگ مرجاتے ہیں ؟۔وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ میں بار بار سنتا ہوں کہ وزیراعلیٰ پنجاب ناکام ہوگئے ہیں،وقت دیں پھر آپ کوپتہ چلے گا کہ عثمان بزدار پنجاب کے سب سے کامیاب وزیر اعلیٰ ہونگے،شہبازشریف کا ماہانہ خرچ 55لاکھ تھا جو اب آٹھ لاکھ پر آگیاہے ، ایک طرف آپ تبدیلی چاہ رہے ہیں اور ایک طرف بادشاچاہ رہے ہیں،جب تک پنجاب میں تحریک انصاف کی حکومت ہے عثمان بزدار ہی وزیر اعلیٰ پنجاب رہیں گے۔

مزید : قومی


loading...