وزیر اعظم عمران خان نے کرپٹ لوگوں کے بارے میں ایسی بات کر دی کہ آپ بھی خوش ہو جائیں گے

وزیر اعظم عمران خان نے کرپٹ لوگوں کے بارے میں ایسی بات کر دی کہ آپ بھی خوش ہو ...
وزیر اعظم عمران خان نے کرپٹ لوگوں کے بارے میں ایسی بات کر دی کہ آپ بھی خوش ہو جائیں گے

  


لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر اعظم عمران خان نے کہاکہ میں قوم سے بائیس سال سے وعدہ کررہا تھا کہ میں نے بڑے بڑے ڈاکوں کو پکڑنا ہے ، میں قوم سے وعدہ کرتا ہوں کہ میں نے ایک آدمی کو نہیں چھوڑنا چاہے جو مرضی کرلیں،سوئزرلینڈ حکومت سےبھی بات چیت چل رہی ہے۔

وزیر اعظم عمران خان نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ نوازشریف نے 65کروڑ کے دورے کئے ، مجھے بھی باہر بلاتے ہیں میں تو نہیں جاتا ، میں اس وقت جاو ں گا جب مجھے پتہ ہوگا کہ میرے باہر جانے سے قوم کو فائدہ ہوگا ،پاکستان میں کرپشن کی وجہ سے ملک ترقی نہیں کر رہا،کرپٹ لوگوں پر ہاتھ ڈالیں گے اور تمام پیسے ریکور کریں گے ،دبئی سمیت کئی ممالک میںکئی جائیدادیں پکڑی ،سوئزرلینڈ حکومت سے پیسوں کی واپسی کے حوالے سے بات چیت چل رہی ہے، اب شہباز شریف کی گرفتاری پر جو شور مچارہے تھے میں دیکھ رہا تھا کہ کتنی دیر جیل سے باہر رہیں گے ؟ وہ زیادہ دیر باہر نہیں رہیں گے ۔

مزید : قومی /ڈیلی بائیٹس


loading...