تیسرے کلمہ پاک کی تسبیح کرنے سے کون کون سے کام ہوگئے ؟آپ بھی جانئے ایک ملازمت پیشہ خاتون کا روحانی تجربہ

تیسرے کلمہ پاک کی تسبیح کرنے سے کون کون سے کام ہوگئے ؟آپ بھی جانئے ایک ملازمت ...
تیسرے کلمہ پاک کی تسبیح کرنے سے کون کون سے کام ہوگئے ؟آپ بھی جانئے ایک ملازمت پیشہ خاتون کا روحانی تجربہ

  


لاہور(شاہدنذیر چودھری )سر آپ کی دی ہوئی تسبیح سے میرے دن واقعی تبدیل ہونا شروع ہوگئے ہیں۔اللہ نے مجھے یقین کی دولت عطا کردی ہے اور میری شادی کے اسباب پیدا ہونے لگے ہیں،جاب میں بھی اب سکون آگیا ہے ۔ترقی بھی ہوگئی ہے ۔زندگی میں قرارسا لوٹ آیا ہے۔ باوضو رہتی ہوں ،نماز کی شروع سے پابند ہوں مگردنیاوی مسائل کی وجہ سےیقین ڈانواڈول رہتا تھا ۔ تیسرا کلمہ کی تسبیح جیسے آپ نے بیان کی تھی ویسے پڑھنا شروع کی تو یقین کامل ہوگیا ۔رشتہ بھی اچھا آگیا ہے ،استخارہ کرکے بتاد یں کہ کیا یہ رشتہ مناسب رہے گا ۔میں نے اب اللہ سے وعدہ کیا ہے کہ یہ تسبیح جو اب آپ بتائیں گے ہر نماز کے بعد پڑھوں گی اور ہر سال اپنی ایک تنخواہ کسی غریب کو دوں گا ۔ہر مہینے ایک روزہ بھی رکھوں گی اور اعتکاف پر بھی بیٹھا کروں گی۔اللہ تبارک تعالیٰ نے اتنا دیا ہے کہ اس کا شکر ادا جتنا کروں کم ہوگا۔ اللہ آپ کو جزا دے ۔(منزہ بٹ ،کراچی )

جواب ۔میری بہن آپ کی میل تفصیل سے پڑھی اور عاجز نے اللہ تباک تعالیٰ کا بے حد و بے حساب شکر ادا کیا ہے کہ آپ کی مشکلات کا دور ختم ہواہے۔استخارہ کے مطابق یہ رشتہ مناسب ہے ،اللہ کا نام لیں ،بہر حال دنیاوی تقاضوں کے مطابق اپنی تسلی خود کیجئے ۔یاد رکھیں ،جو خلوص دل سے اللہ کا ذکر جاری ساری رکھتے ہیں ،اللہ تبارک تعالیٰ ان پر راستے آسان فرماتے ہیں۔نیت میں خالص ہونے اور یقین محکم سے انسان کامل ہوجاتا ہے ۔یہی آپ نے کیا اور منزل کی طرف راستہ کھل گیا ۔یہ بہت بڑی نعمت ملی ہے آپ کو ۔ما شاءاللہ ۔جاب کے معاملات میں عزت آبرو سے ترقی اور دل کے سکون کے لئے تسبیح یامالک القدوس روزانہ تین سو تیرہ بار پڑھا کریںدل میں ۔اول آخر درود پاک لازمی پڑھیں ۔ (استخارہ کے ذریعے ہر طرح کے معاملات کے حل میں رہ نمائی حاصل کرنے کے لئے اپنا نام ،والدہ کا نام ،شہر،کاروبار ،عمر مفصل سوال لکھ کر ای میل کریں ،جواب باری آنے پر دیا جائے گا systemtoday14@yahoo.com )

مزید : روشن کرنیں


loading...