کانگو میں ٹریفک حادثہ،تیل ٹینکر میں آگ لگنے سے 50 افراد ہلاک، 100 زخمی
برازاویلا(این این آئی)افریقی ملک کانگو میں ایک ٹریفک حادثے میں کم از کم 50 افراد ہلاک ہو گئے۔ حادثے کے بعد تیل کے ٹینکر کی وجہ سے آگ لگ گئی جس نے قریبی مکانوں کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا۔
غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق حکام نے بتایاکہ تیل کے ٹینکر اور مسافروں کی بس میں ہونے والے حادثے میں زخمیوں کی تعداد100کے قریب ہے۔ یہ حادثہ کانگو کے وسطی علاقے سے گزرنے والی بڑی مرکزی شاہراہ پر ہوا ،تاہم علاقائی گورنر نے ہلاکتوں کی تصدیق کر دی ہے، رپورٹ کے مطابق حادثے کے بعد تیل کے ٹینکر کی وجہ سے آگ لگ گئی جس نے قریبی مکانوں کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ دوسری جانب مقامی پولیس نے تفتیش شروع کر دی ہے۔