انڈونیشیامیں زلزلے سے ہونے والی ہلاکتیں1600سے تجاوز،تلاش کا عمل جاری 

انڈونیشیامیں زلزلے سے ہونے والی ہلاکتیں1600سے تجاوز،تلاش کا عمل جاری 
انڈونیشیامیں زلزلے سے ہونے والی ہلاکتیں1600سے تجاوز،تلاش کا عمل جاری 

  


جکارتہ(این این آئی)انڈونیشیا کے آفتوں سے نمٹنے والے ادارے نے28 ستمبر کے زلزلے میں ہونے والی ہلاکتوں کی تعداد 1649 بتائی ہے۔متاثرہ علاقوں میں ملبے تلے دبی بعض لاشوں کے گلنے سڑنے کی وجہ سے مختلف وبائیں پھیلنے کا خطرہ پیدا ہو گیا ہے،پالو سمیت دوسرے قصبوں اور دیہات میں امدادی ورکرز نے تلاش کا عمل جاری رکھا ہوا ہے ۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق زلزلے سے تقریباً تباہ ہونے والے شہر پالو میں سے مزید لاشوں کے دستیاب ہونے کا امکان امدادی ورکروں نے ظاہر کیا ہے۔ متاثرہ علاقوں میں ملبے تلے دبی بعض لاشوں کے گلنے سڑنے کی وجہ سے مختلف وبائیں پھیلنے کا خطرہ پیدا ہو گیا ہے۔ حکام نے8روز کے بعد ملبے کے نیچے دبے افراد کے زندہ بچنے کے امکانات کو بھی انتہائی کم بتایا ۔ پالو سمیت دوسرے قصبوں اور دیہات میں امدادی ورکرزنے تلاش کا عمل جاری ہے۔

مزید : بین الاقوامی


loading...