بھارت ،خواتین کا تنو شری کے خلا ف مظاہرہ، تصاویرنذرآتش

بھارت ،خواتین کا تنو شری کے خلا ف مظاہرہ، تصاویرنذرآتش
بھارت ،خواتین کا تنو شری کے خلا ف مظاہرہ، تصاویرنذرآتش

  


نئی دہلی(آئی این پی ) بھارت میں بیوہ کسان خواتین نے اداکارہ تنوشری کی تصاویر نذر آتش کرکے احتجاجی مظاہرہ کیا اور کہا کہ نا پاٹیکر نے ایک بھائی کے طور پر ہم سے تعاون کیا، اس کے خلاف غیر اخلاقی الزامات قابل قبول نہیں۔ 

تفصیلات کے مطابق بالی وڈ اداکارہ تنو شری دتہ اور نانا پاٹیکرکے درمیان تنازعہ طول پکڑتا جارہا ہے۔ تنو شری کیخلاف مہاراشٹر کے ضلع یوت مال میں بیوہ کسان خواتین نے اداکارہ تنوشری کی تصاویر نذر آتش کرکے احتجاجی مظاہرہ کیا۔مظاہرین نے کہا کہ نانا پاٹیکر نے ایک بھائی کے طور پر ہم سے تعاون کیا، اس کے خلاف غیر اخلاقی الزامات قابل قبول نہیں۔دوسری جانب تنو شری دتہ نے نانا پاٹیکر کیخلاف پولیس سٹیشن میں شکایت درج کرائی ہے کہ 2008 میں ایک فلم کے سیٹ پر نانا نے ان کے ساتھ بھونڈا اور نازیبا سلوک کیا تھا۔

رپورٹ کے مطابق پولیس کمشنرمنوج کمار شرما نے بتایا کہ تنو شری دتہ نے نانا پاٹیکرکیخلاف شکات درج کرائی۔ فلم ہاوس فل4کی شوٹنگ سے واپس ہوتے ہوئے ممبئی ایئرپورٹ پر صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے نانا پاٹیکرنے کہا کہ 10سال قبل ہی میں کہہ چکا ہوں کہ تنو شر ی کے الزامات جھوٹ کا پلندہ ہے۔

مزید : تفریح


loading...