غداری کے الزام میں کارروائی کا کیس،نوازشریف کا ہائیکورٹ میں پیش ہونے کا فیصلہ

غداری کے الزام میں کارروائی کا کیس،نوازشریف کا ہائیکورٹ میں پیش ہونے کا ...
غداری کے الزام میں کارروائی کا کیس،نوازشریف کا ہائیکورٹ میں پیش ہونے کا فیصلہ

  


لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)سابق وزیراعظم  پاکستان نوازشریف نے غداری کے الزام میں کارروائی کے کیس میں کل لاہور ہائی کورٹ میں پیش ہونے کا فیصلہ کیا ہے ۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق قائد پاکستان مسلم لیگ ن نوازشریف غداری کے الزام میں کارروائی کے کیس میں  کل ہائیکورٹ میں فل بنچ کے سامنے پیش ہوں گے،دو سابق وزرائے اعظم نوازشریف اور شاہد خاقان عباسی کے خلاف غداری کے الزام میں کارروائی کے کیس کی سماعت کل لاہور ہائی کورٹ کا فل بنچ کرے گا،عدالت نے دونوں سابق وزرائے اعظم کو طلب کررکھا ہے ،ان کے خلاف میڈیا انٹرویوکی بنیاد پر درخواست فل بیچ کے سامنے زیر سماعت ہے۔

مزید : قومی /علاقائی /پنجاب /لاہور


loading...