عمران خان نے غریب کواوپر اٹھا دیا، حکومت کوسب سے بڑا خطرہ اپنے آپ سے ہے :آصف کرمانی

عمران خان نے غریب کواوپر اٹھا دیا، حکومت کوسب سے بڑا خطرہ اپنے آپ سے ہے :آصف ...
عمران خان نے غریب کواوپر اٹھا دیا، حکومت کوسب سے بڑا خطرہ اپنے آپ سے ہے :آصف کرمانی

  


اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) مسلم لیگ ن کے رہنما آصف کرمانی نے کہاہے کہ حکومت کو سب سے بڑا خطرہ اپنے آپ سے ہے ، عمران خان کہا کرتے تھے کہ ہم غریب کو اوپر اٹھائیں گے اور انہوں نے واقعی غریب کواوپر اٹھا دیاہے ، ایک ماہ میں حکومت نے جس طرح غریب لوگوں کے استعمال کی اشیاءکی قیمتیں بڑھائی ہیں ، اس سے لوگ ان کا ماتم کررہے ہیں ۔

جیونیوز کے پروگرام ”نیا پاکستان “ میں گفتگو کرتے ہوئے آصف کرمانی نے کہا کہ حکومت کو سب سے بڑا خطرہ اپنے آپ سے ہے ، ایک ماہ میں حکومت نے جس طرح غریب لوگوں کے استعمال کی اشیاءقیمتیں بڑھائی ہیں ، اس سے لوگ ان کا ماتم کررہے ہیں۔ عمران خان کہا کرتے تھے کہ ہم غریب کواوپر اٹھائیں گے اور انہوں نے غریب کوواقعی اوپر اٹھا دیاہے ، اب ان کے اقدامات سے ضمنی انتخابات میں عوام مسلم لیگ ن کو بھرپور ووٹ دیں گے ۔مسلم لیگ ن کی انتخابی مہم چلانے کے حوالے سے سوال پر انہوں نے کہا کہ حمزہ شہبازانتخابی مہم چلا رہے ہیں، نوازشریف اور شہبازشریف کی کارکردگی سب کے سامنے ہے اورضمنی انتخابات میں مسلم لیگ ن سرپرائز دیگی ۔انہوں نے کہا کہ ہمارے ورکرز ان انتخابا ت میں چوکنے رہیں گے اور ہم نواز شریف اور شہباز شریف کے ووٹ پر پہرہ دیں گے ۔ 

انہوں نے کہا کہ ا س وقت شہبازشریف کو جھوٹے اور بے بنیاد مقدمات میں اندر کیا گیاہے اور نواز شریف اور مریم نواز بھی اس وقت ماتمی دور سے گزررہے ہیں ، ہونا تو یہ چاہئے تھا کہ ضمنی انتخابات میں سب کوبرابر کا میدان دیا جاتا ۔

مزید : قومی


loading...