صوبائی وزیر ہاﺅسنگ محمود الرشید کا لاہور شہر میں آئندہ ہفتے ایک لاکھ پودے لگانے کا اعلان

صوبائی وزیر ہاﺅسنگ محمود الرشید کا لاہور شہر میں آئندہ ہفتے ایک لاکھ پودے ...
صوبائی وزیر ہاﺅسنگ محمود الرشید کا لاہور شہر میں آئندہ ہفتے ایک لاکھ پودے لگانے کا اعلان

  


لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) صوبائی وزیر ہاﺅسنگ محمود الرشید نے کہا ہے کہ اگلے ہفتے لاہور میں ایک لاکھ پودے لگائے جائیں گے،10مرلہ پلاٹ والوں کو 2 جبکہ ایک کنال والوں کو 3پودے لگانے ہوں گے۔

نجی ٹی وی چینل” جیونیوز“ کے مطابق وزیر ہاوسنگ اینڈ ڈویلپمنٹ میاں محمود الرشید نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ  لاہور شہر میں آئندہ ہفتے ایک لاکھ پودے لگا ئے جائیں گے ، پودے  نہ لگانے والوں کواین اوسی اورتکمیلی سرٹیفکیٹ جاری نہیں کئے جائیں گے،گرین اینڈکلین پاکستان منصوبے کے تحت ملک بھرمیں پودے لگائے جائیں گے،پنجاب میں قبضہ، تجاوزات مافیا کیخلاف کارروائی جاری رہےگی، احتساب کےاداروں کوبلاامتیازکارروائی کرنے دی جائے، میگا کرپشن کرنےوالوں کیخلاف سخت کارروائی کی جائے۔

مزید : قومی /علاقائی /پنجاب /لاہور


loading...