منشا بم کے بعد کراچی میں ’’عدنان بم‘‘ منظر عام پر آ گیا ،پولیس نے تحقیقات شروع کر دیں

منشا بم کے بعد کراچی میں ’’عدنان بم‘‘ منظر عام پر آ گیا ،پولیس نے تحقیقات ...
 منشا بم کے بعد کراچی میں ’’عدنان بم‘‘ منظر عام پر آ گیا ،پولیس نے تحقیقات شروع کر دیں

  


لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)لاہور کے منشا بم کے بعد کراچی کے عدنان صدیقی عرف عدنان بم کی انٹری،کروڑ پتی کراچی پولیس کا اے ایس آئی عدنان صدیقی عرف عدنان بم قانون کے شکنجے میں آگیا،کراچی پولیس چیف امیر شیخ نے عدنان بم کیخلاف تحقیقات شروع کردیں۔

دنیا نیوز کے مطابق لاہور کے منشابم کے بعد اب کراچی کے عدنان صدیقی عرف عدنان بم نے بھی انٹری دیدی، پولیس کا طاقتور اے ایس آئی عدنان صدیقی عرف عدنان بم قانون کے شکنجے میں آگیا، کراچی میں بڑھتے اسٹریٹ کرائم اور منظم جرائم کی وجہ بھی عدنان بم نکلا، عدنان صدیقی عرف عدنان بم کی جانب سے لاکھوں روپے رشوت لیکر تھانیداروں کو تعینات کرنے کا انکشاف ہوا ہے،کراچی پولیس چیف امیر شیخ نے عدنان بم کے خلاف تحقیقات شروع کردی ہیں، عدنان صدیقی پر غیرقانونی کاروبار، پولیس افسران کی تعیناتی اور بھتہ وصولی کے الزامات ہیں۔

مزید : جرم و انصاف


loading...