ایران سے تعلقات خراب کرنا،امریکاکوجنگ کی جانب دھکیلنے کے مترادف : جان کیری 

ایران سے تعلقات خراب کرنا،امریکاکوجنگ کی جانب دھکیلنے کے مترادف : جان کیری 
ایران سے تعلقات خراب کرنا،امریکاکوجنگ کی جانب دھکیلنے کے مترادف : جان کیری 

  


واشنگٹن(این این آئی)امریکا کے سابق وزیر خارجہ جان کیری نے ایران کے ساتھ جوہری معاہدے سے اپنے ملک کی علیحدگی کے حوالے سے اندیشوں کا اظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ امریکا اور ایران کے درمیان مسائل کے بڑھنے کا مطلب ملک کو ایک اٹل جنگ کی جانب گھسیٹنا ہے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق میڈیا سے بات چیت میں کیری نے بتایاکہ امریکا اور ایران کے درمیان مسائل کے بڑھنے کا مطلب ملک کو ایک اٹل جنگ کی جانب گھسیٹنا ہے۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے رواں سال مئی میں ایرانی جوہری معاہدے سے علیحدہ ہونے کا اعلان کیا تھا۔اس موقع پر ٹرمپ نے جوہری معاہدے کو تباہ کن قرار دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ معاہدہ ایران کے مفاد میں تھا اور اس سے امن حاصل نہیں ہوا۔ ٹرمپ نے باور کرایا کہ ایران کے ساتھ جوہری معاہدے کی منسوخی امریکا کہ زیادہ محفوظ بنا دے گی۔ یاد رہے کہ کیری نے اْن سفارتی کوششوں کی قیادت کی تھی جن کے نتیجے میں جوہری معاہدے کو یقینی بنایا گیا۔

مزید : بین الاقوامی


loading...