یمنی حوثیوں نے الحدیدہ کی بندرگاہ پر10 بحری جہاز قبضے میں لے لیے 

یمنی حوثیوں نے الحدیدہ کی بندرگاہ پر10 بحری جہاز قبضے میں لے لیے 
یمنی حوثیوں نے الحدیدہ کی بندرگاہ پر10 بحری جہاز قبضے میں لے لیے 

  


تہران (این این آئی) حوثی شدت پسندوں نے ساحلی شہر الحدیدہ میں بندرگاہ کی طرف آنے والے 10 آئل بردار اور مال بردار بحری جہاز یرغمال بنا لیے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق الحدیدہ میں مرکزی ریلیف کمیٹی کے چیئرمین عبدالرقیب فتح نے ایک بیان میں بتایا کہ حوثی ملیشیا نے الحدیدہ میں 10 بحری جہاز یرغمال بنا رکھے ہیں، ان میں سے بعض جہازوں کو یرغمال بنائے 6 ماہ کا عرصہ گذر گیا ہے۔ حوثی ملیشیا ان جہازوں کو نہ تو کسی دوسرے مقام کی طرف لے جانے کی اجازت ے رہی ہے اور نہ ہی انہیں خالی کرنے دیا جا رہا ہے۔یمن کے وزیر برائے لوکل گورنمنٹ اور سپریم ریلیف کمیٹی کے سربراہ نے بتایا کہ خوراک اور تیل سے لدے جہازوں کو حوثیوں کی طرف سے دانستہ طورپر یرغمال بنایا گیاہے تاکہ یمن کے شہروں میں خوراک اور ایندھن سمیت دیگر شعبوں میں بحران مزید سخت ہوجائے۔ حوثیوں کی طرف سے بنیادی ضرورت کی اشیاء پر ٹیکسوں میں 60 فی صد اضافہ کیا گیا ہے۔ حوثی باغی عام استعمال کی چیزیں بھی بلیک مارکیٹ میں فروخت کرتے اور مہنگے داموں فراہم کررہے ہیں۔

مزید : بین الاقوامی


loading...