حمزہ اورسلمان والد شہباز شریف سے ملاقات کیلئے رات کا کھانابھی ساتھ لائے

حمزہ اورسلمان والد شہباز شریف سے ملاقات کیلئے رات کا کھانابھی ساتھ لائے
حمزہ اورسلمان والد شہباز شریف سے ملاقات کیلئے رات کا کھانابھی ساتھ لائے

  


لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) نیب کی جانب سے آشیانہ ہاو سنگ سکیم میں گرفتاری کے بعد پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف سے ملاقات کے لئے ان کے بڑے بھائی نواز شریف نیب آفس پہنچے، دونوں کے درمیان ملاقات کا آغاز ہو گیاہے۔

نجی ٹی وی چینل”جیونیوز“ کے مطابق صدر پاکستان مسلم لیگ ن اوراپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی شہباز شریف سے ان کے بڑے بھائی نواز شریف  کی ملاقات نوازشریف کی خواہش پرکرائی جارہی ہے،ملاقات میں حمزہ شہباز اور سلمان شہباز  سمیت نصرت عباس بھی موجود ہیں،حمزہ شہبازاورسلمان شہبازوالد شہباز شریف کیلئے رات کا کھانابھی ساتھ لائے،شہبازشریف کے لئے دال،بھنڈی،چاول اورروٹی کے ساتھ برگربھی لایا گیا ۔

واضح رہے کہ نیب آشیانہ اقبال ہاو سنگ سکیم، صاف پانی کیس، اور اربوں روپے کے گھپلوں کی تحقیقات کر رہا ہے، جس میں سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف سمیت دیگر نامزد ہیں،آشیانہ اقبال ہاو سنگ سکیم میں لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے سابق ڈائریکٹر جنرل احد چیمہ اور سابق وزیراعظم نواز شریف کے قریبی ساتھی اور سابق پرنسپل سیکریٹری فواد حسن فواد پہلے ہی گرفتار کیے جاچکے ہیں۔

مزید : قومی


loading...