پالتوکتے سے رکشہ ٹکرانے کے جرم میں ملزمان نے ڈرائیور کو قتل کر دیا

پالتوکتے سے رکشہ ٹکرانے کے جرم میں ملزمان نے ڈرائیور کو قتل کر دیا
پالتوکتے سے رکشہ ٹکرانے کے جرم میں ملزمان نے ڈرائیور کو قتل کر دیا

  


نئی دہلی(ڈیلی پاکستان آن لائن)بھارت کےمشہور شہر دہلی کے علاقہ میں پالتو کتے سے رکشہ ٹکرانے کے جرم میں مالک نے دیگر افراد سے مل کر ڈرائیور کو تشدد کر کے قتل کر دیا ہے، پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق کتے کو چوٹ لگنے پردونوجوانوں نے رکشہ ڈرائیورکو بدترین تشدد کانشانہ بناتے ہوئےقتل کر دیا ہے، ڈرائیورپرچاقواورپیچکس سے کئی حملے کئے گئے، اس سے وہ سنگین طورپرزخمی ہوا اور زخموں کی تاب نہ لاتے ہو ئے ہلاک ہو گیا،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرسنجیو شرما نے بتایا کہ جھگڑا اتنا بڑھ گیا کہ انکت اورپارس نے موقع پر کئی دیگرلوگوں کو بھی اکٹھا کرلیااور اسی مارپیٹ میں وجیندر کی موت ہوگئی ۔

مزید : بین الاقوامی


loading...