قصور ،نشے میں دھت شرابی نے بھائی کو قتل کر دیا 

قصور ،نشے میں دھت شرابی نے بھائی کو قتل کر دیا 
قصور ،نشے میں دھت شرابی نے بھائی کو قتل کر دیا 

  


قصور(آن لائن)بستی سلامت پورہ قصور میں شراب کے نشے میں دھت شرابی نے مکان کی چھت سے دھکامار کر اپنے بھائی کو قتل کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق سلامت پورہ کے رہائشی محمد عاصم نے شراب پی رکھی تھی اور اسکی اپنے بھائی قاسم عرف سونی سے لڑائی ہوگئی جس پر محمد عاصم نے اسے دھکا مار کر چھت سے نیچے پھینک دیا جس سے قاسم کی موت واقع ہو گئی۔ پولیس تھانہ بی ڈویژ ن واقع کی اطلاع پاکر موقع پر پہنچ گئی ،تاہم گھر والوں نے کسی قسم کی قانونی کاروائی کروانے سے انکار کر دیا اور موقف اختیار کیا کہ قاسم کی موت اسکے دماغ کی شریان پھٹنے سے ہوئی ہے ۔

مزید : علاقائی /پنجاب /قصور


loading...