ایل ڈی اے کی جانب سے غیر قانونی تجاوزات کے خلاف آپریشن میں شہری کا کروڑوں روپے کانقصان ہوگیا

ایل ڈی اے کی جانب سے غیر قانونی تجاوزات کے خلاف آپریشن میں شہری کا کروڑوں ...
ایل ڈی اے کی جانب سے غیر قانونی تجاوزات کے خلاف آپریشن میں شہری کا کروڑوں روپے کانقصان ہوگیا

  


لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)ایل ڈی اے کی جانب سے غیر قانونی تجاوزات کے خلاف ہونے والے آپریشن نے شہری کا کروڑوں روپے کا نقصان کر دیا ہے ،شہری نے چیف جسٹس آف پاکستان سے از خود نوٹس لینے کا بھی مطالبہ کر دیا ۔

تفصیلات کے مطابق لاہورڈویلپمنٹ اتھارٹی (ایل ڈی اے) نے غیر قانونی تجاوزات کے خلاف فیروز پور روڈ پر آپریشن کیا جس میں غریب دکانداروں کا کروڑوں کا نقصان ہو گیا ،لیکن جب ایل ڈی اے نے بلڈنگ پر لگے بل بورڈز پر کرینیں چلائی تو بل بورڈز کے قریب لگی واپڈا کی 11 کے وی بجلی کی تاریں بھی ٹوٹ گئی جس کی وجہ سے شارٹ سرکٹ ہوئی اور بلڈنگ میں موجود دکانوں میں آگ بھڑک اٹھی،دکان دار کے مطابق نقصان کا تخمینہ 5 سے 6 کروڑ روپے تک ہے ۔

ایل ڈی اے کے متاثرہ بزرگ شہری نے نمائندہ پاکستان سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ ایل ڈی اے والے آئے اور کہتے کہ ہم نے آپ کی دکانوں کے باہر لگے بورڈز اتارنے ہیں،اور اس حوالے سے ہمیں کسی بھی قسم کی کوئی اطلاع بھی نہیں دی گئی تھی،سارا دن بجلی بند رہی تھی انہوں نے کرینوں کی مدد سے آپریشن کیا اور بجلی کی تاریں بھی کٹ کر گر چکی تھی سار ا دن بجلی نہ ہونےکی وجہ سے ہم مغرب کے وقت دکان بند کر کے چلے گئے تھے،ہمارے جانے کے بعد بجلی آئی لیکن تاریں تو کٹی ہوئی تھی تو اس کی وجہ سے شارٹ سرکٹ ہوئی اور ساری دکان جل کر خاکستر ہو گئی ۔

متاثرہ شہری کے بیٹے نے کہاکہ عمران خان کو ہم نے تبدیلی کے لئے ووٹ دیا لیکن یہ کیسی تبدیلی ہے کہ اس حوالے سے ہمیں کسی بھی قسم کا نوٹس بھی نہیں دیا گیا،ہم چیف جسٹس آف پاکستان میاں ثاقب نثار سے اپیل کرتے ہیں کہ ہمارے نقصان کا ازالہ کیا جائے اور جن لوگوں کی وجہ سے ہمارا نقصان ہوا ان لوگوں کو گرفتار کیا جائے ۔

متاثرہ شہری کے وکیل نے کہاکہ اس نقصان کے ذمہ دار وہ ہیں جن کے حکم سے یہ آپریشن کیا گیاہے،آپریشن کے وقت تو چاہیے یہ تھا کہ اس وقت ان کے ہمراہ واپڈا کی ٹیم ہوتی کہ وہ آپریشن کے بعد تمام تارو ں کو واپس لگا دیں ،متاثرہ شہری نے ایف آئی آر کی درخواست دے دی اور ایف آئی آر میںچیف سیکرٹری ،ڈی جی ایل ڈی اے اور ڈی جی لیسکو اور ڈی جی ریسکیو1122 نامزد ہیں ۔

۔۔۔وڈیو دیکھیں۔۔۔

مزید : قومی /ڈیلی بائیٹس /علاقائی /پنجاب /لاہور


loading...