سلمان صوفی نے مدر ٹریسا ایوارڈ2018 جیت لیا

سلمان صوفی نے مدر ٹریسا ایوارڈ2018 جیت لیا
سلمان صوفی نے مدر ٹریسا ایوارڈ2018 جیت لیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کولکتہ (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کی جانب سے سابق ڈی جی سٹریٹیجک ریفارمز یونٹ پنجاب سلمان صوفی نے اعلیٰ اعزاز اپنے نام کر لیا۔
غیرملکی خبر رساں ادارہ”بی بی سی“ کے مطابق پنجاب میں عورتوں کے حقوق کے حوالے سے کام کرنے والے سابق ڈی جی سٹریٹیجک ریفارمز یونٹ پنجاب سلمان صوفی 2018 کا مدر ٹریسا ایوارڈ جیت گئے ہیں ،رواں برس جن دیگر شخصیات کو یہ انعام دیا جائے گا ان میں نوبل انعام یافتگان شریں عبادی، توکل کامران، نادیہ مراد کے علاوہ افغان خاتون اوّل رولا غنی اور دیگر عالمی شخصیات شامل ہیں،پاکستان کے صوبے پنجاب میں عورتوں پر تشدد کے خاتمے کے حوالے سے کام کرنے پر سلمان صوفی کواس اعزاز سے نوازا جا رہا ہے ۔
عورتوں پر تشدد کے حوالے سے کام کرنے والی عالمی تنظیم ہارمنی فاؤنڈیشن کے بانی چیئرمین ابراہم متھائی نے سلمان صوفی کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں صنفی مساوات کے لیے سلمان صوفی کی خدمات گراں قدر ہیں،ہم صنفی مساوات کے شعبے میں تیس سے زیادہ اصلاحات متعارف کروانے پر سلمان صوفی کی کارکردگی کے معترف ہیں جن میں صنفی مساوات کے حوالے سے خاص طورپر ’’پنجاب پروٹیکشن اگینسٹ وائلنس ایکٹ 2016“پاکستان میں پہلا جامع قانون ہے۔
سلمان صوفی یہ اعزاز حاصل کرنے والے تیسرے پاکستانی ہیں ،اس سے قبل پاکستانی نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسفزئی اور پاکستان کی معروف سماجی کارکن عبد السرؤتار ایدھی مرحوم کی اہلیہ بلقیس ایدھی کو بھی اس اعزاز سے نوازا جا چکا ہے،سلمان صوفی پنجاب میں خواتین پر تششد کو روکنے سے متعلق قانون 'پنجاب پروٹیکشن اگینسٹ وائلنس ایکٹ 2016 کے مصنف اور وائلنس اگینسٹ ویمن سینٹر کے بانی ہیں۔
اس سے قبل سلمان صوفی کو 2017 کے وائسز آف سالیڈیریٹی ایوارڈ سے نوازا گیا تھا، ان کے ساتھ اس فہرست میں سابق امریکی نائب صدر جو بائیڈن، اقوامِ متحدہ کے ہائی کمشنر برائے انسانی حقوق زید بن رعد حسین اور اقوامِ متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتیرش شامل تھے،یہ اعزاز ان لوگوں کو دیا جاتا ہے جنھوں نے دنیا بھر میں عورتوں پر تشدد روکنے کے خلاف اقدامات کیے ہیں۔

مزید :

قومی -