سعودی عرب نے یکم نومبر سے ایتھوپیاکے لئے ویزوں کے اجرا کا اعلان کر دیا 

سعودی عرب نے یکم نومبر سے ایتھوپیاکے لئے ویزوں کے اجرا کا اعلان کر دیا 
سعودی عرب نے یکم نومبر سے ایتھوپیاکے لئے ویزوں کے اجرا کا اعلان کر دیا 

  


جدہ(آئی این پی ) سعودی وزارت محنت و سماجی بہبود نے کہا ہے کہ آئندہ ماہ کے شروع میں ایتھوپیا سے افرادی قوت کی درآمد بحال ہوجائیگی۔ تمام ریکروٹنگ ایجنسیوں او رکمپنیوں کو ایتھوپیا سے افرادی قوت درآمد کرنے کیلئے ویزے جاری کردیئے جائیں گے۔

وزارت محنت نے ایجنسیوں او رکمپنیوں سے کہا ہے کہ وہ تمام ضروری تدابیر قبل از وقت مکمل کرلیں، وزارت محنت ایتھوپیا کی وزارت محنت کیساتھ معاہدہ کرچکی ہے۔ دوسری جانب سعودی ریکروٹنگ ایجنسیوں اور کمپنیوں کے نمائندوں نے عدیس ابابا میں ایتھوپیا کی ریکروٹنگ ایجنسیوں اور کمپنیوں کی ورکنگ ٹیم سے ملاقات کرکے متعدد امور طے کرلئے ہیں۔ ایک بات یہ طے کی گئی ہے کہ گھریلو عملے کی درآمد کی لاگت 900ڈالر سے زیادہ نہیں ہوگی۔ ملازمہ کی تنخواہ 850ریال سے زیادہ نہیں رکھی جائیگی۔

مزید : عرب دنیا


loading...