بہت صبراوربرداشت کرلیا،جیلوں میں ڈالاجائے ہم جیلیں توڑکرباہرآئیں گے:خواجہ سعد رفیق

بہت صبراوربرداشت کرلیا،جیلوں میں ڈالاجائے ہم جیلیں توڑکرباہرآئیں گے:خواجہ ...
بہت صبراوربرداشت کرلیا،جیلوں میں ڈالاجائے ہم جیلیں توڑکرباہرآئیں گے:خواجہ سعد رفیق

  


لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما سعد رفیق نے کہاکہ نئے پاکستان میں بجلی،گیس،آٹا،چینی،سبزیاں مہنگی ہوگئیں ہیں، نیب آفس بلایاجاتاہے اورپھر مجھ سے پوچھاکچھ نہیں جاتا۔

نجی ٹی وی چینل” دنیانیوز“ کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما و امیدوار این اے 131 خواجہ سعد رفیق نے انتخابی مہم کے دوران جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ عمران خان نے کوئی وعدہ پورانہیں کیا،نئے پاکستان کاجھانسہ دے کرعمران خان نے لوگوں کوگمراہ کیا، نئے پاکستان میں بجلی،گیس،آٹا،چینی،سبزیاں مہنگی ہوگئیں ہیں،نئے پاکستان میں موٹرسائیکل کاچالان بھی مہنگاہوگیا،ہمیں جیلوں میں ڈالاجائے ہم جیلیں توڑکرباہرآئیں گے،ہم نے بہت صبراوربرداشت کرلیا، نوازشریف،مریم نوازکوبغیرثبوت کے پکڑاگیا تھا،مجھے نیب آفس بلایاجاتاہے اورپھر مجھ سے پوچھاکچھ نہیں جاتا۔

مزید : قومی


loading...