آیندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے مختلف علاقوں میں بارش کی پیشگوئی
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)محکمہ موسمیات کے مطابق آیندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے مختلف علاقوں میں بارش کا امکان ہےجبکہ بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہے گا۔
جیو نیوز کے مطابق محکمہ موسمیات نے آیندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے مختلف علاقوں میں بارش کی پیشگوئی کی ہے،محکمہ موسمیات کے مطابقاسلام آباد،کشمیر،گلگت بلتستان ،پشاور،مردان، کوہاٹ، راولپنڈی، گوجرانوالہ ڈویژن میں بارش کا امکان ہےجبکہ بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہے گا۔