پاک افغان سرحد پر باڑ لگانے کا فیصلہ درست ہے،گورنر خیبرپختونخوا

پاک افغان سرحد پر باڑ لگانے کا فیصلہ درست ہے،گورنر خیبرپختونخوا
پاک افغان سرحد پر باڑ لگانے کا فیصلہ درست ہے،گورنر خیبرپختونخوا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن)گورنر خیبرپختونخوا شاہ فرمان نے پاکستان کا پاک افغان سرحد پر باڑ لگانے کے فیصلے کو درست قرار دے دیا۔
نجی ٹی وی چینل” جیونیوز“ کے مطابق گورنر خیبرپختونخوا شاہ فرمان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ پاک افغان سرحد پر باڑ لگانے کا فیصلہ درست ہے،شنا خت کے بغیرقبائلیوں کو افغانستان جانے کی اجازت دینا مشکوک ہے ایسے قوانین نہیں لانا چاہتے جس سے فاٹا کی مثبت روایات ختم ہوں،جرگہ سسٹم کو قانونی حیثیت دی جائے گی اور فاٹا کے عوام کو بنیادی سہولتیں مہیا کرنے کی کوشش جاری ہے۔