جعلی اکاؤنٹس کیس کے ملزم لیاقت قائم خانی نے گھر سے برآمد اکثر اشیاء کی ملکیت تسلیم کرنے سے انکار کردیا

جعلی اکاؤنٹس کیس کے ملزم لیاقت قائم خانی نے گھر سے برآمد اکثر اشیاء کی ملکیت ...
جعلی اکاؤنٹس کیس کے ملزم لیاقت قائم خانی نے گھر سے برآمد اکثر اشیاء کی ملکیت تسلیم کرنے سے انکار کردیا

  

کراچی (این این آئی)جعلی اکاؤنٹس کیس کے ملزم لیاقت قائم خانی نے گھر سے برآمد اکثر اشیاء کی ملکیت تسلیم کرنے سے انکار کردیا۔

قومی احتساب بیورو (نیب) ذرائع کے مطابق میئر کراچی کے مشیر ملزم لیاقت قائم خانی نے فنگرپرنٹ سے کھولے گئے لاکر سے برآمد اکثر قیمتی جواہرات سے بھی لاتعلقی ظاہر کی ہے ۔ ذرائع نے بتایا کہ ملزم لیاقت قائم خانی کا بیان میں کہنا ہے کہ 8 بھائی ہیں اور سب مشترکہ خاندانی نظام میں رہتے ہیں، گھر سے برآمد ساری گاڑیاں میری نہیں بلکہ خاندان اور دیگر پارٹنرز کی ہیں۔ذرائع کے مطابق ملزم لیاقت قائم خانی کا 14 روزہ ریمانڈ پیر کے روز ختم ہورہا ہے جنہیں مزید ریمانڈ کیلئے احتساب عدالت میں پیش کیا جائے گا۔یاد رہے کہ گزشتہ ماہ جعلی اکاؤنٹس کیس میں میئر کراچی کے مشیر لیاقت قائم خانی کے گھر پر قومی احتساب بیورو (نیب) نے چھاپہ مارا تو گھر سے 8 قیمتی چمچماتی امپورٹڈ لگژری گاڑیاں برآمد ہوئیں تھیں۔گھر کے اندر سے سونے کے کنگن، ہار، ہیرے جواہرات، جائیدادوں کی فائلیں، اسلحہ اور دو لاکرز بھی برآمد ہوئے تھے جن کی مالیت 10 ارب روپے سے زائد تھی۔

مزید :

علاقائی -سندھ -کراچی -