جمعیت علمائے اسلام (ف)نے حکومت کے خلاف آزادی مارچ میں خواتین کی شرکت پر پابندی لگا دی

جمعیت علمائے اسلام (ف)نے حکومت کے خلاف آزادی مارچ میں خواتین کی شرکت پر ...
جمعیت علمائے اسلام (ف)نے حکومت کے خلاف آزادی مارچ میں خواتین کی شرکت پر پابندی لگا دی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)جمعیت علمائے اسلام (ف)نے حکومت کے خلاف آزادی مارچ میں خواتین کی شرکت پر پابندی لگا دی ہے۔

نجی ٹی وی کے مطابق جے یو آئی(ف)سربراہ مولانا فضل الرحمان کی جانب سے آزادی مارچ میں خواتین کو شرکت کی دعوت نہیں دی گئی۔مولانا فضل الرحمان کی جانب سے مسلم لیگ ن کو بھی پیغام بھجوا دیا گیا ہے، جس میں کہا گیا کہ اگرمارچ میں ساتھ دیں توعورتوں کو ساتھ نہ لائیں۔مولانافضل الرحمن نے مسلم لیگ ن سے کہا کہ آزادی مارچ کے سلسلے میں جو وفود بھجوائے جائیں ان میں بھی خواتین کو شامل نہ رکھیں۔مولانا فضل الرحمان کی جانب سے پیغام ملنے کے بعد مسلم لیگ ن نے اپنی خواتین کو بھی آگاہ کر دیا ہے کہ وہ آزادی مارچ میں شرکت نہ کریں۔