پاکستان اور سری لنکا کادوسرا ٹی 20 میچ آج قذافی سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا

پاکستان اور سری لنکا کادوسرا ٹی 20 میچ آج قذافی سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا
پاکستان اور سری لنکا کادوسرا ٹی 20 میچ آج قذافی سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان اور سری لنکا کے مابین دوسرا ٹی 20 میچ آج قذافی سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔
گرین شرٹس اور آئی لینڈرز کے مابین جاری تین ٹی 20 میچز کی سیریز کا دوسرا میچ پیر کو قذافی سٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائے گا۔ میچ کا ٹاس شام 6 بجے ہوگا اور میچ کا آغاز ساڑھے 6 بجے ہوگا۔ سری لنکا کو سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل ہے۔
خیال رہے کہ اس سے قبل دونوں ٹیموں کے مابین ون ڈے سیریز کراچی کے نیشنل سٹیڈیم میں کھیلی گئی تھی جس میں گرین شرٹس 2-0 سے فاتح قرار پائے تھے۔

مزید :

اہم خبریں -کھیل -