اداکارصائم علی علیل فلم ”عشق میرا انمول“کی شوٹنگ منسوخ
لاہور(فلم رپورٹر) اداکارصائم علی ان دنوں علیل ہیں انہیں شدید بخار اورآنکھ میں سوجن ہے،جس کی وجہ سے ڈاکٹروں نے ان کوکچھ دن بیڈریسٹ کا مشورہ دیدیا، اداکارہ صائم علی کے ”عشق میراانمول“کی شوٹنگ میں حصہ نہ لینے کی وجہ سے فلم کی شوٹنگ منسوخ کردی گئی،مصنف وہدائیتکار باسوچودھری کی نئی پنجابی فلم”عشق میراانمول“کے کچھ سین اداکارہ صائم علی اورصفدرماہی پر عکسبندکئے جانے تھے،لیکن صائم علی کی علالت کی وجہ سے فلم کی عکسبندی کوکینسل کردیا گیا،اس فلم میں صائم علی،سحرملک اورصفدرماہی مرکزی کرداراداکررہے ہیں۔
جبکہ فلم میں راحیلہ ا?غا،دردانہ رحمن،مہراخترخان،باسوچودھری،اچھی خان،جاویدعالم،جاویدچودھری ودیگرفنکارشامل ہیں، یہ فلم جدیدترین ٹیکنالوجی پر بنائی جارہی ہے،پروڈیوسرنعیم خان اپنی فلم کوجلدازجلدریلیزکرنے کا ارادہ رکھتے ہیں یہ فلم ملکی وغیرملکی سینماؤں میں ریلیزکی جائیگی۔