منیب نواز کے تھری پیس سوٹ میں جنید خان کی نئی فوٹو شوٹ

منیب نواز کے تھری پیس سوٹ میں جنید خان کی نئی فوٹو شوٹ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (پ ر) بہترین گلوکار سے خوبصورت اداکار بن کر شہرت پانے والے معروف اداکار جنید خان کی نئی فوٹو شوٹ، معروف ٹیلر منیب نواز کی نئی کلیکشن'Sovereign' پہن کر فوٹو سیشن کروایا۔ معروف اور باصلاحیت اداکار نے سال 2019 میں اپنے مداحوں کو "عشق تماشہ،کم ظرف اور اریاں جیسے ایک کے بعد ایک بلاک بسٹر دیکر اپنے مداحوں سے خوب پذیرائی حاصل کی ہے، وہ پاکستان کی انٹر ٹینمنٹ کی صنعت میں (مردوں میں)سب سے زیادہ اسٹائلش اور بہترین لباس پہننے والوں میں شمار کیے جاتے ہیں۔ جنید خان کی نئی فوٹو شوٹ حمزہ خان بانڈی نے کی ہے، جس میں جنید خان نے مذکورہ ٹیلر کے تیار کردہ تھری پیس سوٹ زیب تن کیے ہیں، اس فوٹو شوٹ میں معروف اداکارہ کی ڈریسنگ واقعی لوگوں کو متاثرکرنے کے لیے کافی ہے۔ جنید خان اگلے سال بڑی اسکرین پر اپنے فنی کیریئر کا آغاز کامران باری کی فلم "کہے دل جدھر"سے کرنے جارہے ہیں، فلم میں ان کے مد مقابل منشا پاشا ہوں گی، جبکہ اگلی سیریل مکافات میں ان کے مد مقابل حرا مانی اور زرنش خان ہیں، ڈرامے کی تمام تر تیاریاں مکمل کرلی گئیں ہیں،یہ ڈرامہ جیو انٹر ٹینمنٹ سے رواں ماہ نشر کیا جائے گا۔

مزید :

کلچر -