قافلہ کے احترام میں بس کیوں نہیں روکی، ڈرائیور کاچالان، گاڑی تھانے بند
بورے والا (تحصیل رپورٹر)بادشاہ سلامت کے شاہی قافلے کو دیکھ کر رعایا کی گاڑی سائیڈ پر کیوں نہیں رکی۔نجی کمپنی کی بس کو چالان کے بعد بند کر دیا گیا۔تفصیلات کے مطابق گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور اوورسیز پاکستانیوں کے کمیونٹی سیمینار سے خطاب کے بعد براستہ روڈ روانہ ہوئے نواحی قصبے شیخ فاضل کے قریب ان کی پندرہ سے زائد پروٹوکول میں شامل گاڑیوں کے قافلے کو سامنے سے آتی بس کے ڈرائیور نے دیکھنے کے بعد گاڑی سائیڈ پر نہیں روکی۔جس کے بعد جیسے ہی گاڑی بوریوالا پہنچی ٹریفک پولیس اہلکاران مسافروں سمیت گاڑی تھانے لے گئے اور تیز رفتاری کی دفعات کے تحت ایف آئی آر کا اندراج کرتے گاڑی بند کر دی۔لاہور سے بہاولپور جانے والے اس گاڑی کے مسافر جن میں خواتین بچے بوڑھے بھی شامل تھے وہ بس اڈے پر خوار ہوتے رہے اور تبدیلی سرکار کو کوستے رہے،بس میں سوار مسافروں کا کہناہے کہ بس ڈرائیور نے کوئی غلطی نہیں کی
بورے والا (تحصیل رپورٹر)بادشاہ سلامت کے شاہی قافلے کو دیکھ کر رعایا کی گاڑی سائیڈ پر کیوں نہیں رکی۔نجی کمپنی کی بس کو چالان کے بعد بند کر دیا گیا۔تفصیلات کے مطابق گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور اوورسیز پاکستانیوں کے کمیونٹی سیمینار سے خطاب کے بعد براستہ روڈ روانہ ہوئے نواحی قصبیشیخ فاضل کے قریب ان کی پندرہ سے زائد پروٹوکول میں شامل گاڑیوں کے قافلے کو سامنے سے آتی بس کے ڈرائیور نے دیکھنے کے بعد گاڑی سائیڈ پر نہیں روکی۔جس کے بعد جیسے ہی گاڑی بوریوالا پہنچی ٹریفک پولیس اہلکاران مسافروں سمیت گاڑی تھانے لے گئے اور تیز رفتاری کی دفعات کے تحت ایف آئی آر کا اندراج کرتے گاڑی بند کر دی۔لاہور سے بہاولپور جانے والے اس گاڑی کے مسافر جن میں خواتین بچے بوڑھے بھی شامل تھے وہ بس اڈے پر خوار ہوتے رہے اور تبدیلی سرکار کو کوستے رہے،بس میں سوار مسافروں کا کہناہے کہ بس ڈرائیور نے کوئی غلطی نہیں کی