تلیری کینال میں ڈوبنے الے 8سالہ احسن کی لاش مل گئی‘ گھر میں کہرام

  تلیری کینال میں ڈوبنے الے 8سالہ احسن کی لاش مل گئی‘ گھر میں کہرام

  

مظفرگڑھ(نامہ نگار)خان گڑھ کے قریب شاہ جمال روڈ پر تلیری کینال میں ڈوبنے والے 8 سالہ احسن کی نعش مل گئی. مقامی رہائشی محمد قاسم کا 8 سالہ بیٹا احسن دوستوں کے ساتھ سوئمنگ پول پر نہانے گیا جوکہ بند تھا جس پر وہ نہر میں نہانے لگے اس دوران احسن نہاتے ہوئے نہر میں ڈوب گیا تھا. جس کی نعش ریسکیو 1122 نے 15 گھنٹوں بعد تلاش کر لی اور ورثا کے حوالے کر دی. جسے نماز جنازہ کے بعد سپرد خاک کر دیا گیا۔

لاش

مزید :

ملتان صفحہ آخر -