خواجہ معین الدین کوریجہ کا لاہور میں آپریشن‘ سیاسی شخصیات کی صحت یابی کیلئے دعائیں

خواجہ معین الدین کوریجہ کا لاہور میں آپریشن‘ سیاسی شخصیات کی صحت یابی کیلئے ...

  

جتوئی (نامہ نگار) سجادہ نشین دربار خواجہ غلام فرید آف کوٹ مٹھن شریف خواجہ معین الدین محبوب کوریجہ آپریشن ہونے پر نجی ہسپتال لاہور میں زیر علاج ہیں شاہ محمود قریشی،سردار محمد معظم علی خان جتوئی، شیر علی خان گورچانی، مخدوم سید اعظم اکبر محمود، مخدوم سید عثمان اکبر، میاں نجیب الدین اویسی سردار عاطف خان مزاری، دوست علی حسن قاضی سابق مخدوم زادہ زین حسین قریشی ایم این اے، محترمہ شاہدہ خواجہ مالکہ، سردار پرویز خان گورچانی نیشنل ہسپتال لاہور میں انکی عیادت کی اور انکی صحت یابی کے لیے دعائیں کی سجادہ نشین دربار آف خواجہ غلام فرید کوٹ مٹھن شریف کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ خواجہ معین الدین محبوب کوریجہ امن کے داعی ہے اور ایک قیمتی اثاثہ ہیں انکی امن کے لیے انتھک کوششوں کو کبھی فراموش نہیں کیا جاسکتا۔

دعائیں

مزید :

ملتان صفحہ آخر -