ٹائر پھٹنے سے مسافر بس الٹ گئی‘ متعدد افراد زخمی
ملتان (خبر نگار خصوصی) ملتان کے علاقے مظفرگڑھ روڈ پر ٹائر پھٹنے سے مسافر بس الٹ گئی۔حادثے کے بعد اہل علاقہ نے زخمیوں کو بس سے نکال لیا۔ڈرائیور کو بھی معمولی چوٹیں ائیں۔جبکہ اطلاع ملنے پرریسکیو 1122 ملتان کی 4 ایمبولینسز جائے حادثہ پر پہنچیں اور زخمیوں 28 سالہ صائمہ اس کا 6 سالہ بیٹا عدنان اور 60 سالہ نزراں مائی کو طبی امداد کے لیے نشتر منتقل کردیا گیا۔جبکہ ڈرائیور کو موقع پر طبی امداد دی گئی۔