سابق وزیر سندھ محمد بخش مہرکیخلاف نیب نے تحقیقات کا آغاز کردیا

      سابق وزیر سندھ محمد بخش مہرکیخلاف نیب نے تحقیقات کا آغاز کردیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


گھوٹکی(این این آئی)پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما اور سندھ کے سابق صوبائی وزیرکھیل سردار محمد بخش مہرکے خلاف نیب سکھر نے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔تفصیلات کے مطابق سردار محمد بخش مہر پر پی پی پی کے سابق دور حکومت کے دوران اختیارات کا ناجائز استعمال کرنے اور سرکاری ریکارڈ میں ہیرا پھیری کرنے کے الزامات عائد کیے گئے ہیں۔ذمہ دار ذرائع کے مطابق رکن قومی اسمبلی پر الزام ہے کہ انہوں نے دو ہزار30 ایکڑ سرکاری زرعی اراضی پر قبضہ کررکھا ہے۔ نیب نے اس سلسلے میں ڈپٹی کمشنر گھوٹکی سے ریکارڈ طلب کرلیا ہے۔ذرائع کے مطابق وزیراعلی سندھ کے معاون خصوصی بنگل مہر کو ان کے بھائی محمد بخش مہر کی جانب سے جو زرعی اراضی تحفتاً منتقل کی گئی ہے اس کے متعلق بھی سرکاری تحقیقاتی و تفتیشی ادارے کو شبہ ہے کہ وہ سرکاری ہے۔ذرائع کے مطابق 174 ایکڑ سرکاری زرعی اراضی کی منتقلی کے حوالے سے بھی ڈپٹی کمشنرخالد سلیم سے ریکارڈ طلب کیا گیا ہے تاہم تاحال اس کی فراہمی میں تاخیر کی جارہی ہے۔نیب سکھر نے پی پی پی سندھ کے رہنما زبردست خان کو حراست میں لے لیا۔ذرائع کے مطابق ڈپٹی کمشنر کی جانب سے کی جانے والی بے جا تاخیر کا بھی متعلقہ حکام نے نوٹس لیا ہے۔
سابق وزیر سندھ