ڈی ایف سی ڈیرہ کی لوٹ مار پر فلورملز مالکان کا احتجاج

  ڈی ایف سی ڈیرہ کی لوٹ مار پر فلورملز مالکان کا احتجاج

  

ڈیرہ غازیخان (نمائندہ خصوصی)فلورملزایسوسی ایشن کا ہنگامی اجلاس زیر صدارت سابق چیئر مین پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن پنجاب سردار حبیب الرحمن خان لغاری منعقد ہواجس میں ڈویثرن بھر کے فلور ملز مالکان نے شرکت کی اجلاس میں فلور ملز مالکان نے ڈی ایف سی ڈیرہ کی لوٹ مار اور ہتک آمیز رویہ بارے آگاہ کیا اس موقع پر ڈسٹرکٹ کی تمام فلور ملوں کو فراہم کی جانے والی ناقص گندم پر محکمہ خوراک ڈیرہ کی شدید مذمت کی گیء فلور مالکان نے سابق چیئرمین پنجاب کو بتایاکہ فلور ملوں کو ملنے والی بارش زدہ خراب گندم کی پسائی اور آٹا تیاری کے بعد ڈیلروں اور دکانداروں نے آٹا واپس کرنا شروع کردیا ہے جس سے فلور ملوں کی کاروباری ساکھ کو شدید نقصان پہنچ رہا ہے فلور ملز مالکان نے حبیب الرحمن لغاری کو بتا یا کہ ڈی ایف سی ڈیرہ کا رویہ فلورملز مالکان کے ساتھ انتہائی نامناسب ہے اور محکمہ فوڈ ڈیرہ کے افسران نے ملز مالکان سے لوٹ مار معمول بنا رکھی ہے فلور ملز مالکان نے سردار حبیب الرحمن لغاری کو بتا یا کہ ایسے کرپٹ اور بدعنوان ڈی ایف سی کے ساتھ ہرگز کام نہیں کرسکتے فلور ملز مالکان نے اجلاس کو بتایا گزشتہ تین روز سے ہم نے محکمہ فوڈ سے گندم نہیں اٹھائی اس موقع پر سابق چیئر مین پنجاب نے فلور ملز مالکان کو یقین دلایا کہ وہ محکمہ کے اعلی افسران سے اس بارے بات کریں گے کہ فلور ملوں کو سال 2018 اور سال 2019 کی مکس گندم فراہم کریں تاکہ آٹے کے معیار کو برقرار رکھا جاسکے انہوں نے کہاکہ وہ ڈی ایف سی کی من مانی ہرگز نہیں چلنے دیں گے انہوں نے وزارت خوراک پنجاب اورمحکم خوراک کے صوبائی حکام کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ اگر ڈیرہ غازیخان میں تعینات کرپٹ ڈی ایف سی فوڈ کو لگام نہ ڈالی گئی تو اس نتائج کی تمام ذمہ داری ان پر عائد ہوگی انہوں نے واضع کیا کہ اگراب ڈی ایف سی ڈیرہ نے کسی بھی مل مالک کو بلاوجہ پریشان کیا اور رشوت طلب کی تو پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن راست اقدام کرے گی انہوں نے کہا کہ کرپٹ ڈی ایف سی کے خلاف عدالتی چارہ جوئی کا حق محفوظ رکھتے ہیں۔

احتجاج

مزید :

ملتان صفحہ آخر -