چیئرمین غائب‘ سبزی وفروٹ منڈیوں میں لوٹ مار کا بازار گرم‘ شہری پریشان

چیئرمین غائب‘ سبزی وفروٹ منڈیوں میں لوٹ مار کا بازار گرم‘ شہری پریشان

  

رحیم یارخان(بیورو رپورٹ)سبزی و پھل منڈیوں کے چیئرمینوں کی تعیناتی تاحال نہ ہوسکی،رحیم یارخان سمیت متعدد منڈیاں چیئرمینوں سے محروم ہونے کے باعث سبزیوں پھلوں کی قیمتوں میں اضافہ ہونے کے ساتھ ساتھ گندگی سمیت دیگر مسائل پیدا ہونے لگے ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کی حکومت نے چیئرمینوں کی تعیناتیاں نہیں کی ہیں جس کی وجہ سے مسائل میں اضافہ ہورہا ہے جس میں قیمتوں میں اضافہ سب سے اہم مسئلہ ہے جس سے عام آدمی متاثر ہورہا ہے۔اس حوالے سے متعلقہ محکمہ زراعت حکام سے رابطہ کیا گیا تو ان کا کہنا تھا کہ منڈیاں مکمل سرکاری کنٹرول پر چل رہی ہیں۔مہنگائی سمیت کسی قسم کا کوئی مسئلہ نہیں ہے۔ چیئرمینوں کی تعیناتیاں جلد کردی جائیں گئیں۔

شہری پریشان

مزید :

ملتان صفحہ آخر -