احتساب کے بجائے حکومت پی پی قیادت سے سیاسی انتقام لے رہی ہے ‘ خواجہ رضوان عالم ‘ واجد چانڈیہ کی بات چیت
رحیم یارخان(بیورو رپورٹ)پاکستان پیپلز پارٹی جنوبی پنجاب کے سینئر نائب صدر خواجہ رضوان عالم ،ملتان کے ضلعی جنرل سیکرٹری راﺅ ساجد اور رحیم یارخان تحصیل کے انفارمیشن سیکرٹری واجد چانڈیہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ حکومت احتساب نہیں بلکہ پی پی قیادت سے سیاسی انتقام لے رہی ہے جس کی بھرپور مذمت کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی میں گھروں سے بھاگے ہوئے افراد شامل ہیں جو پی ٹی آئی کی لانڈری میں دھل کر صاف شفاف ہو رہے ہیں۔جس طاقتیں پی ٹی آئی کو اقتدار میں لے کر آئی ہیں جب انہوں کے ہاتھ اٹھا لیا تو ماضی کی سیاسی جماعتوں کی طرح انکا بھی شرازہ بکھر جائے گا۔نیب اگر صاف اور شفاف احتساب کرتی تو پی ٹی آئی میں شامل کرپشن میں مطلوب افراد بھی کٹہرے میں لائے جاتے انکا احتساب سے بالاتر ہونا ثابت کرتا ہے کہ جیلوں میں بند کرپٹ نہیں بلکہ سیاسی انتقام کا شکار ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو بہت جلد ملک گیر احتجاجی جلسوں کا سلسلہ شروع کرنے والے ہیں جن کا اغاز جنوبی پنجاب سے کیا جائے گیا۔انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان کے آزادی مارچ کی پاکستان پیپلز پارٹی سیاسی و اخلاقی طور پر بھرپورحمایت حاصل ہے۔
راﺅ ساجد