حکومت فلا پ ‘ ہمیں سیکرٹریٹ نہیں بااختیار سرائیکی صوبہ چاہیے ‘ یوسف رضا گیلانی
ملتان (سٹی رپورٹر) سابق وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی پارلیمنٹ کے اندر اور باہر عوام کے حقوق کی جنگ لڑ رہی ہے حکومت مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے ہمیں سیکریٹریٹ نہیں بااختیار سرائیکی صوبہ چاہیئے ان خیالات کا اظہار انہوں نے درگاہ حضرت تونسہ شریف کے 172ویں سالانہ عرس میں شرکت کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہو ئے کیا درگاہ کے سجادہ نشین خواجہ عطامحمد تونسوی ودیگر رہنما بھی موجود تھے سید یوسف رضا گیلانی نے مزید کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی اپنے منشور کے مطابق عوام کے آئینی ، انسانی اور معاشی حقوق کی بحالی کے لئے جدوجہد کر رہی ہے کیونکہ موجودہ حکومت نہ تو اپنے منشور پر عمل کیا ہے اور نہ ہی وعدوں کی پاسداری کی ہے اس لئے حکومت عوام کو ریلیف دینے میں مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہےاس وقت مہنگائی اور بے روزگاری عام ہے حکومت نے وعدہ کیا تھا کہ ہم مہنگائی کم کریں گے مگر معاملہ الٹ ہے اس وقت گیس اور پٹرول کی قیمتوں میں اضافہ ہو چکا ہے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں پر ٹیکسوں کی بھرمار ہے ملک بھر کے تاجر بھاری ٹیکسوں کے خلاف سراپا احتجاج ہیں کاشت کاروں کو بھی ریلیف نہیں دیا جارہا ہے عوام کیونکہ مایوسی کا شکار ہیں اس لئے ہم عوام کو اکیلا نہیں چھوڑ سکتے مولانا فضل الرحمن کے آزادی مارچ کے اعلان کے حوالے سے ایک سوال کے جواب میں سابق وزیراعظم نے کہا کہ اگرچہ مولانا فضل الرحمن کی بلاول بھٹو سے ملاقات ہوئی ہے لیکن میری زاتی رائے میں پارٹی جلد کورکمیٹی کا اجلاس بلائے گی جس میں آئندہ لائحہ عمل اور خاص طور پر مولانا فضل الرحمن کا ساتھ دینے یا نہ دینے کے حوالے سے حتمی فیصلہ کیاجائے گا ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو ایک عرصے سے رابطہ عوام مہم پر ہیں انہوں نے کے پی کے ، کشمیر اور دیگر علاقوں میں جلسے بھی کئے ہیں کیونکہ اس کا فیصلہ اے پی سی میں ہوا تھا کہ تمام جماعتیں اپنی اپنی سطح پر عوام سے رابطہ مہم جاری رکھیں جس کے بعد مشترکہ حکمت عملی اختیار کی جائے گی سندھ کے وزیراعلی مراد علی شاہ کی متوقع گرفتاری کے حوالے سے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ پیپلز پارٹی کے بہت سے لیڈر انتقام کا نشانہ بن رہے ہیں بہت سے لیڈروں کے خلاف تحقیقات کی جارہی ہیں چیئرمین بلاول بھٹو نے حکومت پر واضح کردیا ہے کہ اگر انتقام کا سلسلہ ختم نہ ہوا تو پیپلز پارٹی شدید ردعمل کا اظہار کرے گی سید یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ پیپلز پارٹی کشمیر کی بنیاد پر قائم ہوئی ہم کشمیریوں کو تنہانہیں چھوڑ سکتے یہ ہمارا دوٹوک فیصلہ ہے کہ ہم کشمیر میں ہونے والے مظالم کے خاتمے تک جدوجہد جاری رکھیں گے بھارت کا رویہ انتہائی افسوسناک اور قابل مذمت ہے اور آج پوری دنیا نے مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی جانب سے جاری کرفیواور مظالم کو مسترد کیا ہے کشمیریوں کے حق میں جو بھی آواز اٹھائے گا ہم ان کا ساتھ دیں گے انہوں نے کہا کہ میں خواجہ عطا ءاللہ تونسوی کی خصوصی دعوت پر آیا ہوں قبل ازیں سابق وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی نے دربار پر پھول اور چادر چڑھائے اور ملک کی سالمیت، استحکام،امن و امان کے لئے خصوصی دعائیں کیں ۔
یوسف رضا گیلانی