پی ٹی آئی کو 5سال کا مینڈیٹ ملا ہے ‘اپوزیشن انتظار کرے ‘ رضا حیات ہراج 

پی ٹی آئی کو 5سال کا مینڈیٹ ملا ہے ‘اپوزیشن انتظار کرے ‘ رضا حیات ہراج 

  

جودھ پور ،نواں شہر(نمائندہ پاکستان)    تحریک انصاف کو پانچ سال کا مینڈیٹ ملا ہے اپوزیشن ابھی انتظار کرے ،اپوزیشن جماعتیں اقتدار تک پہنچنے کے راستے کی تلاش کرنے کی بجائے ملک کو تنزلی کی دلدل میں دھکیلنے کا اعتراف کرکے قوم سے معافی مانگیں تو شایدا ن کی سیاست کو سانسیں مل جاتی ،موجودہ حکومت ملک کو بحرانوں سے نکالنے میں دن رات کوشاں ہے ،ان خیالا ت کا اظہار سابق ایم این اے مہر رضاحیات ہراج نے گذشتہ روز بارہ میل میں مہر ذوالفقار علی نوہانہ کے پمپ الرحمن پٹرولیم سروس کی افتتاحی تقریب میں ورکروں سے خطاب کے دوران کیا انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت درست سمت میں کام کررہی ہے اورانشاءاللہ جلد پاکستان اندرونی بحرانوں سے نکل جائے گا اور ترقیاتی ممالک کی صف میں کھڑا ہوگا ،کشمیر پاکستان کا حصہ و شہہ رگ ہے ہم کسی صورت میں بھی بھارت کے حوالے کشمیر کو نہیں ہونے دیں گے عمران خان نے اقوام متحدہ میں کشمیر کا مقدمہ بہت اچھے انداز میں لڑا ہے عمران خان کی تقریر کشمیریوں کے دل کی آواز تھی اس موقع پر سابق ایم پی اے مہر اکبر حیات ہراج ،رانا تصدق ٹھاکر،چوہدری رفیق آرائیں ،چوہدری فاروق گل ،قاری شان محمد قادری ،چوہدری آصف شاہد سیول ،سردار شاہ نواز وڑائچ ،سردار فضل الرحمن وڑائچ ،چوہدری عدنان سیول ،چوہدری سلیم چدھڑ ،مہر قسور عباس باٹی ،راﺅ محمد عارف ،مہر محمد حسین باٹی ،چوہدری ساجد کمبوہ ،شیخ راشدندیم ،مظہر حسین باٹی ،قاسم چوہدری ،ظفر اقبال باٹی ،حاجی امجد حسین باٹی ،مہر محمدنواز گھبیسر ،راﺅ اکبر ،راﺅ ادریس خان ،چوہدری ضیا ءالحق ،میاں محمد حیات سرگانہ ،عمر طارق ،صفدر الہی سہو ،مہر مظاہر دادوآنہ ،چوہدری راشد محمود ،چوہدر ی دلشاد ،رانا محمد اصغر ،مہر امجداسرا ،مہر نوید اختر گھیسر ،مہر ناز حسین ہتار،مہر قمر عبا س باٹی ،چوہدری دانش سیول ،مہر سلیم ہتار،مہر اسلم ہراج و دیگر بھی موجود تھے ۔

رضا حیات 

مزید :

ملتان صفحہ آخر -