حکومت میں بیٹھے افراد عوام کے حقوق چھین رہے ہیں‘ سردار لطیف کھوسہ

    حکومت میں بیٹھے افراد عوام کے حقوق چھین رہے ہیں‘ سردار لطیف کھوسہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان (سٹی رپورٹر)عمران خان اور ان کی حکومت عوامی مسائل کے حل میں ناکام ہوچکی ہے جمہوریت نام کی کوئی چیز موجود نہیں پی پی پی کو مولانہ فضل الرحمن کی حمایت کرنا چاہیے ان خیالات کا اظہارسابق گورنر پنجاب سردار لطیف خان کھوسہ نے اْصف زرداری رہائی کمیٹی کے بانی و چیف آرگنائزر سلیم الرحمن میوکی قیادت میں ایک وفد ملاقات میں بات چیت کرتے ہوئے کیا وفد میں جام مظہر حسین ڈیوالہ،عجاز احمد خان یوسفزئی،نزیر کاٹھیا،ملک ظفر اقبال اعوان،جمیل بھٹی،فہد اعجاز یوسفزئی شامل تھے سردار لطیف خان کھوسہ نے پریس کلب اسلام آباد کے سامنے اسلام آباد انتظامیہ کی طرف سے آصف زرداری اور فریا تالپور کی رہائی کے لیے آصف زرداری رہائی کمیٹی کی جانب سے لگائے جانیوالے احتجاجی کیمپ کی اجازت نہ دینے کی مزمت کرتے ہوئے کہا کہ حکومت میں بیٹھے لوگ عوام کے حقوق چھین رہے ہیں اس وقت ڈاکٹر پاور لومز،مزدور،صنعت کار،سرکاری ملازمین سمیت تمام طبقات احتجاج کررہے ہیں مگر عمران خان کسی کی بات سننے کو تیار نہیں سردار لطیف خان کھوسہ نے کہا کہ مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کو چاہیے کہ وہ مولانہ فضل الرحمن کے احتجاج کا حصہ بن جائیں عوام تحریک انصاف کی نا انصافیوں سے تنگ آ چکے ہیں انہوں نے کہا کہ آصف علی زرداری اور محترمہ فریال تالپور پر بنائے گئے تمام مقدمات جھوٹے اور انتقامی کاروائی کا حصہ ہیں وہ عدالتوں سے باعزت بری اور سرخرو ہوں گے آصف زرداری ڈیل اور ڈھیل دونوں مسترد کرچکے ہیں انہوں نے اللہ تعالی کے بعد فیصلہ عدلیہ اور عوام پر چھوڑ دیا ہے جبکہ حکومت میڈیا اور اپوزیشن کی زبان بندی میں بہت آگے جارہی ہے
حقوق