ڈونلڈ ٹرمپ کی ثالثی کسی بھی صورت قبول نہیں: مشتاق احمد

ڈونلڈ ٹرمپ کی ثالثی کسی بھی صورت قبول نہیں: مشتاق احمد

  

تیمرگرہ (بیورورپورٹ)،کشمیر پر وزیراعظم کی تقریر لفاظی کے سوا کچھ نہیں، حکومت واضح روڈ میپ کا اعلان کرئے،کشمیر پر ٹرمپ کی ثالثی کسی صورت قبول نہیں،معیشت حالت نزع میں ہے،احتساب کو بطور سیاسی انتقام مخالفین کے خلاف استعمال کیا جارہا ہے، پروٹوکل کلچر کا خاتمہ کرنے والوں نے ہیلی کاپٹرکورکشے کی طرح استعمال کیا،جے آئی یوتھ کی قوت سے ملک کو آمریکی کاسہ لیسوں،دھوکہ بازوں اور فراڈیوں سے آزاد کرائیں گے،ان خیالات کا اظہار جماعت اسلامی کے صوبائی امیر سینیٹر مشتاق احمد خان نے تیمرگرہ میں جے آئی یوتھ کے ایک بڑے گرینڈ یوتھ کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا،کنونشن سے سابقہ صوبائی وزیر بلدیات عنایت اللہ خان،جماعت اسلامی کے ضلعی امیر اعزاز الملک افکاری،جے آئی یوتھ کے صوبائی صدر صدیق الرحمن پراچہ،ضلعی صدر فاروق حمید اللہ،جنرل سیکرٹری مشتاق احمد اور تحصیل بلامبٹ کے صدر معراج الحق نے بھی خطاب کیا،یوتھ کنونشن میں ہزاروں کی تعداد میں نوجوانوں نے شرکت کی،اس موقع پر سابق ایم این اے صاحبزادہ یعقوب،سابق صوبائی وزیر خزانہ مظفر سید ایڈوکیٹ،سابقہ تحصیل ناظمین عمران الدین ایڈوکیٹ،ریاض محمد ایڈوکیٹ،ارشد زمان،فضل ودود،حفیظ اللہ خاکسار ودیگر بھی موجود تھے،سینیٹر مشتاق احمد خان نے کہا کہ کشمیر پر ٹرمپ کی ثالثی کسی صورت میں قبول نہیں ٹرمپ مودی کا دوسرا چہرہ ہے وزیر اعظم کی تقریر لفاظی اور لالی پاپ کے سوا کچھ نہیں قوم کشمیر پر عملی اقدامات کی منتظر ہے وزیراعظم لائن آف کنٹرول کو کھولنے کا اعلان کرئے بصورت دیگر جماعت اسلامی قوم کو لائن آف کنٹرول کی طرف مارچ کرنے کا اعلان کرئے گی انھوں نے کہا کہ حکمرانوں کی غلط اور نااہلی پر مبنی پالیسیوں کی وجہ سے معیشت ائی سی یو میں حالت نزع میں پڑی ہے آئی ایم ایف مارکہ غلامانہ پالیسی کے نتیجے میں مہنگائی اور بے روزگاری نے معیشت کا کباڑا کردیا ہے جبکہ حکمران معیشت کی درستگی کے لئے اپنے پرانے بیانات سے یوٹرنز لے رہے ہیں انھوں نے کہا کہ ہر ہفتے شہریوں پر نت نئے ٹیکس کس خوشی میں لگائے جارہے ہیں ساڑھے تین ہزار مالیاتی خسارہ تاریخ کا بدترین باب اور تبدیلی کے دعویداروں کے منہ پر طمانچہ کے مانند ہے معیشت کی گروتھ ریٹ میں پاکستان افغانستان سے بھی گرگئی ہے حکومت کی کارکردگی کا جائزہ لینے والے تمام اداروں کی رپورٹس نے حکومتی کارکردگی اور گڈ گورننس کا پول بیچ چوراہے میں پھوڑ دیا ہے اور مہنگائی کے سونامی نے عوامی امیدوؤں کو کچل کر رکھ دیا ہے جبکہ حکمران ہوش کے ناخن لینے کی بجائے اپنے اللوں تللوں میں لگے ہوئے ہیں انھوں نے کہا کہ حکمران ٹولہ سرکاری ہیلی کاپٹر کو رکشے کی طرح استعمال کررہے ہے جو ملکی معیشت پر بوجھ ہے سائیکل پر وزیراعظم ہاؤس جانے کے دعویدار اب ہیلی کاپٹروں کے مزے اڑا رہے ہیں اور عوام کو قرضوں کے جال میں پھنسا رہے ہیں انھوں نے کہا کہ ملک میں احتساب کے نام پر فراڈ ہورہا ہے اور عوام کے آنکھوں میں دھول جھونک کر احتساب کو سیاسی مخالفین کے خلاف استعمال کیا جارہا ہے جبکہ میگا کرپشن سکینڈل بی ارٹی نیب اور دیگراداروں کے ریڈار پر نظر نہیں آرہا انھوں نے مطالبہ کیا کہ کابینہ میں موجود کرپٹ ٹولے کا بھی احتساب یقینی بنایا جائے جبکہ پانامہ میں شامل دیگر 436افراد کو بھی قانون کے کٹہرے میں لایا جائے انھوں نے کہا کہ 2018کے الیکشن میں دیر میں جماعت اسلامی کے مینڈیٹ پر ڈاکہ ڈالا گیا قاسم سوری کے حلقے میں پچاس ہزارجعلی ووٹ کا نکل انا دھاندلی کا کھلا ثبوت ہے کہ کس طرح دن دھاڑے الیکشن کو ہائی جیک کیا گیا۔

مشتاق احمد

مزید :

پشاورصفحہ آخر -