پیپلز پارٹی ملک گیر عوامی جماعت ہے‘ محمد حنیف 

پیپلز پارٹی ملک گیر عوامی جماعت ہے‘ محمد حنیف 

  

ڈیرہ اسماعیل خان(بیورو رپورٹ) پیپلز پارٹی کے ضلعی جنرل سیکرٹری و سابق ضلع ممبر محمد حنیف پیپا ایڈوکیٹ نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی ملک گیر عوامی جماعت ہے، پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے حکم پر لبیک کہنے کیلئے ہروقت تیار ہیں۔ انہوں نے احتجاج کی کال دی تو سڑکوں پر نکل کر احتجاج کریں گے۔انہوں نے کہا کہ سابق صدرآصف علی زرداری، فریال تالپور اور سید خورشید شاہ کی گرفتاری سیاسی انتقام اور حکمرانوں کی بوکھلاہٹ کا واضح ثبوت ہے۔ جیلوں، گولیوں، ہتھکڑیوں اور کوڑوں سے جیالوں ڈرنے والے نہیں کیونکہ جیالوں کی سیاسی تربیت انہی جیلوں میں ہتھکڑیوں اور کوڑے کھا کر ہوئی ہے۔آئندہ حکومت انشاء اللہ پیپلز پارٹی کی ہوگی اور بلاول بھٹو زرداری ملک کے آئندہ منتخب و عوامی وزیر اعظم ہونگے۔

محمد حنیف 

مزید :

پشاورصفحہ آخر -