پارا چنار اور گرد و نواح میں بارشوں اور ژالہ باری کا سلسلہ جاری

  پارا چنار اور گرد و نواح میں بارشوں اور ژالہ باری کا سلسلہ جاری

  

پاراچنار(نمائندہ پاکستان) پاراچنار شہر اور گرد و نواح میں گذشتہ ایک ہفتے سے بارشوں اور ژالہ باری کا سلسلہ جاری ہے ژالہ باری سے بیشتر علاقوں میں فصلیں اور باغات تباہ ہوگئیں  صدر مقام پاراچنار سمیت ضلع کرم کے مختلف علاقوں میں گذشتہ ہفتے سے بارشوں اور ژالہ باری کا سلسلہ جاری ہے سرحدی علاقے خرلاچی، شینگک، کنج علیزئی، نستی کوٹ، تائیدہ، بوشہرہ، شاخ، میرباخیل، احمد زئی، کڑمان، بوغاکی، بدامہ اور دیگر پہاڑی علاقوں میں ژالہ باری سے کھڑی فصلیں اور باغات تباہ ہوگئیں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے ملک علی حسین، ملک نور عالم خان، عظمت علیزئی، محسن علی اور دیگر نے کہا کہ ان کی چاول دھان کی فصل اور ماش کی فصل کو شدید نقصان پہنچا ہے اور ان کی سال بھر کی محنت پل بھر میں ضائع ہوگئی ہے انہوں نے صوبائی حکومت سے ان علاقوں کو آفت زدہ قرار دینے اور متاثرہ کسانوں کے ساتھ مالی تعاون کی اپیل کی ہے

ژالہ باری

مزید :

پشاورصفحہ آخر -