موٹر سائیکل کے تنازعہ پر سکول پرنسپل کا طالبعلم پربہیمانہ تشدد

موٹر سائیکل کے تنازعہ پر سکول پرنسپل کا طالبعلم پربہیمانہ تشدد

  

مردان (بیورورپورٹ) سکول گیٹ کے سامنے موٹرسائیکل کھڑی کرنے پرسکول پرنسپل نے طالب علم کو مارمار کر ادھو ا موا کردیا،بچے کو ہسپتال پہنچادیاگیا ڈی سی مردان کو لکھے گئے ایک درخواست میں علاقہ چنجروخٹ کے رہائشی زخمی طالب علم جلال خان ولد فقیر خان نے بتایاہے کہ وہ گورنمنٹ ہائی سکول محمدولی کلے طورو میں کلاس نہم کے طالب علم ہیں گذشتہ روزوہ سکول آرہاتھاگیٹ کے نزدیک اس کی آنکھ میں مچھر چلاگیا جس کی وجہ سے وہ کھڑا ہوگیااس دوران پرنسپل نے آکر دھکے دیے او رموٹرسائیکل سے گراکر تھپڑ مارنا شروع کردیے گھسیٹے اور مارتے ہوئے سکول روم لے گیا اس دوران اس کا ایک کان زخمی ہوگیا زخمی طالب علم کو ہسپتال پہنچادیاگیا جہاں اس کا علاج ومعالجہ جاری ہے انہوں نے درخواست میں ڈپٹی کمشنر سے واقعے کی تحقیقات اور پرنسپل کے تبادلے کا مطالبہ کیاہے۔

طالبعلم پر تشدد

مزید :

پشاورصفحہ آخر -