بند ٹی دھپ شمالی سے خون آلود کپڑے ملنے کے واقعہ کا مقدمہ درج

  بند ٹی دھپ شمالی سے خون آلود کپڑے ملنے کے واقعہ کا مقدمہ درج

  

مہمند(پاکستان) ضلع مہمند کے پرائمری سکول ٹیچرز (پی ایس ٹی)کے لئے ایٹا ٹیسٹ کے لئے ناقص انتظامات۔35سیٹوں کے لئے دو ہزار سے زائد امیدوار وں نے ٹسٹ دیا۔ پابندی کے باوجود موبائل فون کا استعمال۔ گزشتہ روز ضلع مہمند کے مختلف تحصیلوں کے لئے تقریباً دوہزار سے زائد امیدواروں نے پی ایس ٹی سکیل 12کے لئے ضلع چارسدہ کے دور افتادہ علاقہ غنی خان روڈ پر ٹسٹ دیا۔ جس کے ہال نمبر 2ویران کھنڈر جیسا تھا۔ ٹسٹ زیر تعمیر شادی ہال میں لیا گیا جس میں روشنی کے مناسب انتظامات نہیں تھے جبکہ پابندی کے باوجود بعض امیدواروں کے پاس موبائل تھے۔ ٹسٹ ایٹا کے ذریعے لیا گیا جو کہ زیادہ تر ریاضی اور سائنس پر مشتمل تھا۔ امیدواروں نے ٹسٹ کے لئے انتہائی دور سنٹر دینے اور ناقص انتظامات پر تحفظات کا اظہار کیا۔

ناقص انتظامات

مزید :

پشاورصفحہ آخر -