نواز، شہباز شریف کا ذکر کئے بغیر نالائقوں کی حکومت نہیں چلتی، طلال

  نواز، شہباز شریف کا ذکر کئے بغیر نالائقوں کی حکومت نہیں چلتی، طلال

  

اسلام آباد (این این آئی) مسلم لیگ (ن) کے رہنما سابق وزیر مملکت داخلہ طلال چوہدری نے وفاقی وزیر فواد چوہدری کو جواب دیتے ہوئے کہاہے کہ فواد چودھری صاحب ن لیگ، نواز شہباز کو چوبیس گھنٹے یاد کرنے سے بہتر ہے کہ عوامی مشکل اور اپنی کارکردگی اور نالائقی پہ غور کریں۔ اتوار کو ایک بیان میں طلال چوہدری نے کہاکہ کابینہ تبدیلی کی خبر سنتے ہی وزراء کی نوازشریف اور شہبازشریف کے خلاف بیان بازی تیز ہوجاتی ہے،ن لیگ، نواز شریف، شہباز شریف کا ذکر کئے بغیر نالائقوں کی حکومت نہیں چلتی۔ انہوں نے کہاکہ عمران صاحب کے پاس صرف کرائے کے ترجمان، وفاداریاں بدلنے والے لوٹے اور کھلنڈروں کا ٹولہ ہے۔انہوں نے کہاکہ عمران نیازی چاہتے ہیں کہ انہیں پاکستان کی معیشت تباہ کرنے پر این آر او دے دیا جائے۔ انہوں نے کہاکہ ن لیگ، نواز شریف اور شہباز شریف کا نام لئے بغیر کسی وزیر کی پریس کانفرنس مکمل نہیں، کیونکہ اپنی کارکردگی صفر۔ انہوں نے کہاکہ وزیراعظم اور کرائے کے وزراء کو معاشی تباہی، عوامی اور کاروباری مشکل کی کوئی فکر نہیں، صرف نواز،شہباز کا خوف۔ انہوں نے کہاکہ بیچاروں کا سیاسی نامہ اعمال اتنا سیاہ ہے کہ سچ بول سکتے ہیں نہ اس کا سامنا کرسکتے ہیں۔

طلال چوہدری

مزید :

پشاورصفحہ آخر -