نیب نام نہاد ذرائع میں نہ چھپے کھل کر سامنے آئے، نفیسہ شاہ

نیب نام نہاد ذرائع میں نہ چھپے کھل کر سامنے آئے، نفیسہ شاہ

  

اسلام آباد (این این آئی)سیکریٹری اطلاعات پیپلز پارٹی پارلیمنٹرین ڈاکٹر نفیسہ شاہ نے کہا ہے کہ نیب نامنہاد ذرائع میں نہ چھپے کھل کر سامنے آئے، آصف علی زرداری اور فریال تالپور کا پنڈی میں ٹرائل بد نیتی ہے۔ ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ نیب نامنہاد ذرائع میں چھپ کر میڈیا ٹرائل بند کرے۔ انہوں نے کہاکہ میڈیا سے بھی درخواست ہے کہ بے نامی ذرائع جعلی ہیں ان پر اعتبار نہ کرے۔ انہوں نے کہاکہ آصف علی زرداری اور فریال تالپور پر الزامات میڈیا ٹرا ئل کے سوا کچھ نہیں۔ انہوں نے کہاکہ آصف علی زرداری اور فریال تالپور کا پنڈی میں ٹرائل بد نیتی ہے۔

نفیسہ شاہ

مزید :

پشاورصفحہ آخر -