فورتھ شیڈول میں شامل شخص  کراچی ائیرپورٹ سے پکڑا گیا

فورتھ شیڈول میں شامل شخص  کراچی ائیرپورٹ سے پکڑا گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 اسلام آباد /کراچی (این این آئی)فورتھ شیڈول میں شامل شخص کوایف آئی اے کراچی ائیرپورٹ نے اپنی تحویل میں لے لیا۔ملزم تبارک حسین فورتھ شیڈول میں شامل تھا جو2014میں اطلاع دئیے بغیر سعودی عرب چلا گیا،ملزم کے خلاف تھانہ مری میں نیشنل ایکشن پلان کی انسداد دہشت گردی ایکٹ کا مقدمہ درج تھا،ملزم تبارک اس مقدمہ میں اشتہاری ہے۔ پولیس نے ایف آئی اے کو درخواست دے رکھی تھی کہ ملزم کی پاکستان واپسی پر گرفتار کیا جائے۔ ترجمان پولیس کے مطابق ایف آئی اے نے کراچی ائیر پورٹ سے ملزم کو اپنی تحویل میں لیا، پولیس ٹیم ملزم کی گرفتاری کیلئے کراچی روانہ ہوگئی۔پولیس نے قانونی کارروائی پوری کرتے ہوئے ملزم کو پہلے ہی بلیک لسٹ کر کے ریکاڈ ایف آئی اے کو بھجوا دیا تھا۔
فورتھ شیڈول ملزم