مشعال نے تمام تر صورتحال جانتے ہوئے یاسین ملک سے شادی کی، والدہ

  مشعال نے تمام تر صورتحال جانتے ہوئے یاسین ملک سے شادی کی، والدہ

  

اسلام آباد (این این آئی) یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک کی والدہ ریحانہ ملک نے کہاہے کہ مشعال ملک نے تمام تر صورتحال کو جانتے ہوئے یاسین ملک سے شادی کا فیصلہ کیا۔ ایک انٹرویومیں مشعال ملک کی والدہ ریحانہ ملک نے کہا کہ ہم نے اپنے بچوں کو بھی پابند نہیں کیا اور بچوں کو اپنا فیصلہ کرنے میں مکمل آزادی دی۔ مشعال ملک نے تمام تر صورتحال کو جانتے ہوئے یاسین ملک سے شادی کا فیصلہ کیا۔انہوں نے کہا کہ ہم خطرے سے لڑنے والے لوگ ہیں اور مجھے کبھی ایسا خوف نہیں ہوا کہ میں نے اپنی بچی کو آگ میں جھونکا۔ ہمیں امید ہے کشمیر ضرور آزاد ہو گا۔

ریحانہ ملک

مزید :

ملتان صفحہ آخر -