سخی سرور پائیگاہ‘ شاہ صدر دین کوٹاؤن کمیٹی کا درجہ دیا جائے‘ دوست کھوسہ

سخی سرور پائیگاہ‘ شاہ صدر دین کوٹاؤن کمیٹی کا درجہ دیا جائے‘ دوست کھوسہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ڈیرہ غازیخان(سٹی رپورٹر) سابق وزیر اعلیٰ پنجاب سردار دوست محمد خان کھوسہ نے کہا ہے کہ سخی سرور، پائیگاہ اور شاہ صدر دین کو ٹاؤن کمیٹی کو درجہ دیا جائے انتظامیہ میرٹ پر فیصلہ کرے اور سیاسی مداخلت کو بند کرکے ان علاقوں کی عوام کو قانون کے تحت ان کا حق دیا جائے سابق وزیر اعلی پنجاب سرردار دوست محمد کھوسہ نے کہا کہ گورنمنٹ آف پنجاب، ضلعی اور ڈویژنل انتظامیہ کو آگاہ کرنا چاہتا ہوں لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2019کے تحت حالیہ دنوں میں پنجاب گورنمنٹ کی ہدایت پر حلقہ بندیا ں کی جارہی ہیں کہ کون سے قصبات اور علاقے اسوقت آبادی میں اضافہ کے لحاظ سے کہاں فال کرتی ہیں ڈیرہ غازیخان میں وھوا، کوٹ قیصرانی، شادن لنڈ کو آبادی کے لحاظ سے ٹاؤن کمیٹیو ں کا درجہ دیا گیا ہے جو کہ اچھا اقدام ہے ہم اس کے خلاف نہیں ہیں مگر سخی سرور، شاہ صدردین، پائیگاہ جوکہ پہلے قصبات تھے اب شہری صورتحال اختیار کر گئے ہیں ان کو سیاسی وجوہات کی بنا پر نظرانداز کر کے زیادتی کی جارہی ہے جوکہ مسائل کا حل نہیں بلکہ عوام کے خدشات اور پریشانیوں میں اضافہ کا سبب بنے گا اس حوالے سے گورنمنٹ آف پنجاب، ضلعی اور ڈویژنل انتظامیہ سے مطالبہ کرتا ہوں کہ ان علاقوں کو بھی فوری ٹاؤن کمیٹیو ں کا درجہ دیا جائے ایسے حالات پیدا نہ کیے جائیں کہ ان حلقوں کے لوگ احتجاج پر مجبور ہوں اور پھر بگڑے ہوئے حالات کی تمام تر ذمہ داری انتظامیہ پر عائد ہوگی انہوں نے کہا کہ حکومت کی روایت ہے کہ وہ ہمیشہ بعد میں سوچتی ہے یہ تینوں حلقے ٹاؤن کمیٹی بننے کا حق رکھتے ہیں اس کے لیے کمشنر ڈیرہ کو درخواستیں بھی دی ہیں اپیل کے ساتھ مطالبہ کرتا ہوں کہ ان درخواستوں پر فوری عملدرآمد کیا جائے اور یہاں کی عوام کے بہتر مستقبل کو دیکھتے ہوئے جائزہ لیتے ہوئے ان کو بھی ٹاؤن کمیٹیا ں بنانے کا اعلان کیا جائے۔
خان کھوسہ