میپکو ٹیموں کا جنوبی پنجاب میں آپریشن‘91بجلی چوروں کو رگڑا

  میپکو ٹیموں کا جنوبی پنجاب میں آپریشن‘91بجلی چوروں کو رگڑا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان (سٹاف رپورٹر)میپکو ٹیموں نے ٹاسک فورسز کے ہمراہ آپریشن کرتے ہوئے جنوبی پنجاب میں ایک روز میں 91بجلی چورپکڑلئے۔ایک لاکھ9ہزار یونٹس بجلی چوری کرنے پر18لاکھ90ہزار روپے جرمانہ عائدکر دیا۔7کیخلاف مقدمات درج کرادئیے۔صارفین میٹر باڈی ٹمپر، ڈائریکٹ سپلائی، میٹر میں لوپ لگاکر، میٹر سلو، میٹر ڈیڈ سٹاپ اور میٹر سکرین واش کرکے بجلی چوری کرتے ہوئے پائے گئے۔5اکتوبرکو ملتان میں 9گھریلواورکمرشل صارفین کو14639یونٹس چوری کرنے پر331544 روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔ڈی جی خان میں 16گھریلوصارفین کو20737یونٹس چوری کرنے پر320283روپے جرمانہ عائد اورایک مقدمہ درج، وہاڑی میں ایک گھریلوصارف کو1985یونٹس چوری کرنے پر35730روپے جرمانہ،بہاولپور میں 8گھریلوصارفین کو7585یونٹس چوری کرنے پر136735روپے جرمانہ اور ایک مقدمہ درج،ساہیوال سرکل میں 7گھریلو صارفین کو7409یونٹس چوری کرنے پر 117593روپے جرمانہ، رحیم یار خان میں 14گھریلواورکمرشل صارفین کو13258یونٹس چوری کرنے پر236633روپے جرمانہ اور دو مقدمات درج، مظفر گڑھ میں 17گھریلوصارفین کو27546یونٹس چوری کرنے پر427000روپے جرمانہ اورایک ایف آئی آر درج،بہاولنگر میں 3گھریلواور دیگر کیٹگریز کے صارفین کو2922یونٹس چوری کرنے پر45000روپے جرمانہ اور ایک مقدمہ درج جبکہ خانیوال میں 16 گھریلواوردیگر کیٹگریز کے صارفین کو13088یونٹس چوری کرنے پر239985روپے جرمانہ عائد کیاگیااور ایک ایف آئی آر درج کروائی