وزیراعلیٰ کی سرکٹ ہاؤس میں پی ٹی آئی کارکنوں سے ملاقاتیں

  وزیراعلیٰ کی سرکٹ ہاؤس میں پی ٹی آئی کارکنوں سے ملاقاتیں

  

ملتان (سپیشل رپورٹر)وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار سے سرکٹ ہاؤس ملتان میں تحریک انصاف کے کارکنوں اور لوگوں نے ملاقات کی-وزیر اعلی نے پارٹی کارکنوں اور لوگوں کے مسائل سنے اور ان کے حل کیلئے موقع پر ہی احکامات جاری کئے-وزیر اعلی فرداً فرداً ہر نشست پر گئے، کارکنوں اور لوگوں سے ہاتھ ملایا اور ان کا حال احوال پوچھا-مختلف محکموں کے سیکرٹریز بھی اس موقع پر موجود تھے- وزیر اعلی عثمان بزدار نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں پاکستان تحریک انصاف ملک کی سب سے مقبول جماعت ہے - کارکن پارٹی کا سرمایہ ہیں -پارٹی کارکنوں کے جائز مسائل حل کریں گے-جس شہر میں بھی جاتا ہوں پارٹی کارکنوں سے ضرور ملتا ہوں -انہوں نے کہا کہ وزیر اعلی آفس کے دروازے کارکنوں کے لئے کھلے ہیں - ایک سال میں صوبے کو درست سمت کی جانب گامزن کر دیا ہے -وزیر اعلی نے کہا کہ عام آدمی کی فلاح و بہبود کیلئے نئے پروگرام شروع کئے گئے ہیں - پناہ گاہ جیسے فلاحی منصوبے کا دائرہ کار ہر شہر تک پھیلائیں گے-انہوں نے کہا کہ عام آدمی کی تکلیف کو نہ صرف سمجھتا ہوں بلکہ محسوس بھی کرتا ہوں -پنجاب حکومت ہر وہ کام کر رہی ہے جس کا فائدہ براہ راست عام آدمی کو پہنچ رہا ہے۔لوگوں کے مسائل خود سن کر انہیں حل کرتا ہوں۔

ملاقاتیں

مزید :

ملتان صفحہ آخر -