معروف صحافی وسیم احمد کے صاحبزادے دانیال وسیم سپردخاک

  معروف صحافی وسیم احمد کے صاحبزادے دانیال وسیم سپردخاک

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد(خصوصی رپورٹ) معروف صحافی و ممبر اے پی این ایس وسیم احمد کے صاحبزادے دانیال وسیم رضائے الہیٰ سے انتقال کر گئے وہ جرمنی میں رہائش پذیر تھے جہاں انھیں دل کی تکلیف ہوئی جو جان لیوا ثابت ہوئی انکا جسد خاکی جرمنی سے پاکستان لایا گیا جو انکے بھائی جہانگیر وسیم اور نعیم وسیم جو یو کے میں رہائش پذیر ہیں ان کا جسد خاکی لے کر پاکستان آئے نماز جنازہ وفاقی دارالحکومت زیرو پوائنٹ پی ایچ اے فلیٹس میں میں ادا کی گئی،جس کے بعد مقامی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا، نماز جنازہ میں مختلف طبقات زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کے علاوہ اسلام آباد، لاہور،کوئٹہ، کراچی و دیگر بڑے شہروں سے صحافی حضرات کی کثیر تعداد شرکت کی جن میں مہتاب عباسی چیف ایڈیٹر روزنامہ اوصاف چوہدری امجد،سرمد جنرل سیکرٹری سی پی این ای معروف وکیل و ایڈیٹر روزنامہ صحافت عمار خوشنود بھی نماز جنازہ میں شریک تھے۔
دانیال وسیم